مورخہ 27 فروری 2022ء، بروز اتوار، شام پانچ بجے، اسکس ہال، بالمقابل اے ٹی ٹی کیمپس، مالیگاؤں میں معروف خطیب و عالم، مفسر قرآن، اسکالر اور بیک وقت کئی زبانوں پر دسترس رکھنے والی مشہور شخصیت محترم علامہ جلال الدین قاسمی صاحب کی " سنسکرت زبان و گرامر" کے حوالے سے اردو زبان میں اولین جامع و ضخیم کتاب "سنسکرت اردو گرامر" کا پروقار تقریب میں اجراء عمل میں آرہا ہے ان شاءاللہ۔ تقریب کی صدارت ماہر سنسکرت، ناشک گرو کل کے اچاریہ، شری پنڈت کشور پرشورام لمیے صاحب فرمائیں گے اور کتاب کا اجراء بھی آپ ہی کے ہاتھوں ہوگا۔ نقاب کشائی بدست شریمتی لتا ڈھونڈے صاحبہ(ڈی واۓ ایس پی مالیگاؤں) جبکہ مقرر خصوصی شری سنیل کڈاسنے صاحب (سابق اے ایس پی مالیگاؤں و چیف آفیسر اینٹی کرپشن بیورو، ناشک) ہونگے.ان کے علاوہ مختلف مذہبی و سیکولر تنظیمیں اور ادارے بھی اس پروگرام کا حصہ ہونگے- علاوہ ازیں سنسکرت زبان پر مبنی مظاہرے ننھے منےطلبہ کے ذریعے پیش کیے جائیں گے.
حمدوثناء کا نذرانہ شری کالی داس تسگے صاحب اور نعت پاک کا نذرانہ شری دیسلے سر پیش کریں گے. جبکہ مقررین میں محترم اویس انصاری، پونہ، پروفیسر ہیمنت کھیرنار سر، محترم محمد رضا سر، محترم ڈاکٹر ساجد صدیقی اور صاحب کتاب محترم علامہ جلال الدین قاسمی حفظ اللہ صاحبان اپنے خیالات کا اظہار کریں گے. نظامت کے فرائض ربانی خطاطی مرکز کے روح رواں جناب رضوان ربانی سر انجام دیں گے- دعوتی فیلڈ سے منسلک خواتین و مرد حضرات سے خصوصاً اور عوام الناس سے عموماً شرکت کی گذارش اجراء کمیٹی نے کی ہے۔ اس تقریب میں برادران وطن کے لیے مفت دعوتی لیٹریچر کا نظم کیا گیا ہے.لہذا آپ کے برادران وطن دوست و احباب کو ضرور ساتھ لائیں.
خوش آئند بات یہ ہے کہ "سنسکرت اردو گرامر" نامی یہ کتاب ان شاءاللہ بہت جلد "گنیز بک آف ورلڈ

1 تبصرے
Best
جواب دیںحذف کریں