سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کا دسویں کا92فیصد رزلٹ

سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج دسویں کا 92 فی صد رزلٹ

الحمدللہ رب العالمین، نہایت ہی مسرت و شادمانی کا مقام ہے کہ امسال 2026ء کا سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا ایس ایس سی(دسویں) کا رزلٹ نہایت ہی خوش کن و مسرت بخش بیانوے اشاریہ ستائیس 92.27٪ فی صد رہا۔ 
ہمارے اولین درخشندہ ستارے اسطرح ہیں۔
 1) مومن حرا ارم شفیق احمد (ستیاسی اشاریہ اسی فیصد) 87.80 ٪
2) خدیجہ محمد کلیم (تراسی اشاریہ بیس فیصد) 83.20 ٪
3) انصاری بی بی زینب وسیم عالم (تراسی فیصد) 83 ٪
4) مومن عون عبدالمالک (بیاسی اشاریہ بیس فیصد) 82.20 ٪
5) مومن نور جہاں ریاض احمد (بیاسی اشاریہ بیس فیصد) 82.20 ٪
6) عظمیٰ ارم مظفر حسین (بیاسی فیصد) 82 ٪
علاوہ ازیں کل 13 طلبہ فرسٹ کلاس وتھ ڈسٹنکشن، 78 طلبہ گریڈ فرسٹ، 77 طلبہ گریڈ سیکنڈ اور 23 طلبہ پاس گریڈ میں کامیابی سے ہمکنار ہوۓ-
    اس شاندار کامیابی پر سٹیزن کیمپس کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے جہاں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں ہیں وہیں پرنسپال ایوبی شاہد اختر سر نے بھی کامیاب طلباء و طالبات، انکے والدین اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- شعبہ نشر و اشاعت سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے