دارالسرور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی برہان پور جشن تکمیل

دارالسرور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، برہان پور کا دس سالہ جشنِ تکمیل

مالیگاؤں سے ڈاکٹر ایوبی معاذ، ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان و پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحبان کو "حضرت سعدی دکنی برہان پوری ایوارڈ" تفویض 
دارالسرور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، برہان پور کا دس سالہ جشنِ تکمیل پروگرام ٢١ جون ٢٠٢٦ ء کی شب عبدالرحمن ہال، انصار نگر، برہان پور ایم پی میں ہوا جسمیں برہان پور کے بچوں کے ادب کا پہلا اردو ناول کمسن جاسوس (پروانہ برہان پوری) کا اجراء بھی معزز مہمانان کے ہاتھوں ہوا ساتھ ہی 19 اپریل 2026 کو منعقدہ مضمون نگاری مقابلے میں شرکت کرنے والے انعام یافتگان کو انعامات تقسیم کیے گئے۔ جیکہ ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب(صدر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں) محترم فیروز کمال صاحب(مالک کمال پبلکیشن، جبلپور)محترم مشیر احمد انصاری صاحب(مدیر ماہنامہ اردو آنگن، ممبئی) محترم  پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب(آنریری سیکریٹری اے ٹی ٹی ایجوکیشنل کیمپس، صدر سی سی آئی و صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ مالیگاؤں)محترم ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان صاحب (معروف سنئیر وکیل مالیگاؤں کورٹ)محترم ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب (رکن انتظامیہ سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی، مالیگاؤں) صاحبان کی تعلیمی و سماجی خدمات جلیلہ کا اعتراف کرتے ہوئے "حضرت سعدی دکنی برہان پوری ایوارڈ" بھی تفویض کیا گیا-  علاوہ ازیں مالیگاؤں سے بطور مہمان خاص مدعو ڈاکٹر آصف سلیم و رضوان ربانی صاحبان کو بھی اعزازی و اعترافی ٹرافیاں تفویض کی گئیں تمام ہی ایوارڈ و اعزاز یافتگان کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے