مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیراہتمام تہنیتی تقریب بہ اعزاز ڈاکٹر منظور حسن ایوبی

مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیراہتمام تہنیتی تقریب بہ اعزاز ڈاکٹر منظور حسن ایوبی

مورخہ 27- فروری 2022ء، بروز اتوار، بوقت صبح دس بجے، ان شا الله، ایوبی ہال، سٹیزن کیمپس، اسلام نگر، مالیگاؤں میں سرپرست و اراکین مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیراہتمام ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین، مالیگاؤں جمیت العلماء کے نائب صدر، مختلف ملکی و بین الاقوامی این جی اوز/اداروں/سوسائٹیز سے ایوارڈ یافتہ شخصیت محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی خدمات کا اعتراف کر کے تہنیت پیش کی جاۓ گی- عیاں ریے کہ ڈاکٹر موصوف ایک عرصے سے مختلف شعبہ حیات میں اپنی بیش بہا خدمات کا دائرہ وسیع کیے ہوئے ہیں جسکی بدولت آپ کو درجنوں ایواڈز تفویض کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی دراز ہے۔ گزشتہ دنوں آپ کو "شائننگ اسٹار آف ایشیاء" جیسا جلیل القدر ایوارڈ تفویض کیا گیا- ساتھ ہی مسلمانوں کے سماجی، ملی و دینی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سینہ سپر رہنے والی ہندوستان کی انتہائی معروف جماعت "مالیگاؤں جمیت العلماء" کی نائب صدارت سے بھی سرفراز کیا گیا- اسی مناسب سے آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ تہنیتی تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس کی صدارت چئیرمین رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، بھیونڈی عالی جناب محترم ایڈوکیٹ یاسین مومن صاحب فرمائیں گے۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی رکن اسمبلی مالیگاؤں سینٹرل عالی جناب محترم مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب، چئیرمین مہاراشٹر پاور لوم ایکشن کمیٹی، عالی جناب فیضان اعظمی صاحب، نور ہاسپٹل کے روح رواں، عالی جناب محترم ڈاکٹر سعید فیضی صاحب ہوں گے- جبکہ شہر عزیز کی موقر علمی ادبی شخصیات بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گی- تقریب تہنیت میں آپ تمام سے شرکت کی گزارش، کنوینر فیروز حسین بادشاہ سر و اراکین مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے کی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے