قلب شہر میں انگلش گرامر و اس پ اسپوکن کے دوسرے بیچ کا جلد ہی آغاز

قلب شہر میں انگلش گرامرواسپوکن کے دوسرے بیچ کا جلد ہی آغاز

(مالیگاؤں) قلب شہر میں"ربانی خطاطی مرکز" اسلامپورہ، مالیگاؤں میں جاری "انگلش گرامر واسپوکن کلاسیس" کے پہلے بیچ کی کامیاب شروعات کے بعد اب دیگر طلبہ، والدین اور سرپرستوں کے مسلسل اصرار پر دوسرے بیچ میں ایڈمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے. یہ بیچ بھی سابقہ بیچ کی طرح صرف ۲۰ طلباء و طالبات اور اس مرتبہ 20  روز کی بجائے 30  دنوں پر مشتمل ہوگا- روزانہ رات ۹ بجے تا ساڑھے دس بجے تک ہونے والی اسپوکن کلاسیس میں جماعت پنجم تا بارہویں کے طلباء و طالبات شریک ہوسکتے ہیں- جس میں ایک حیرت انگیز طریقہ تدریس کے ذریعے انگلش گرامر سے متعلق تمام بنیادی قواعد کی مکمل رہنمائی کی جائیگی۔ ساتھ ہی اخبارات و رسائل کے ذریعے انگریزی عبارتوں کو سمجھنا اور حل کرنا سکھایا جائیگا۔ نیز ترجمے کے درست اصولوں پر بھی سیر حاصل گفتگو اور باقاعدہ مشق کروائی جائیگی.
طریقہ تدریس انتہائی منفرد تکنیک کا حامل ہے جس میں کم وقت میں زیادہ سے زیادہ قواعد سکھا کر ازبر کروایا جاتا ہے.جس سے طلبہ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور انگلش بولنے کا ڈر بھی ختم ہو رہا ہے- اس نئے بیچ کا آغاز آئندہ ماہ 5 جولائ سے کیا جائےگا۔
بیدار مغز والدین و سرپرست حضرات اپنے بچوں کا جلد از جلد ایڈمیشن کنفرم کروالیں اور مزید ایک ماہ کی تاخیر سے بچیں.
فارم "ربانی خطاطی مرکز" انصار روڈ، اسلام پورہ،  مالیگاؤں سے روزانہ دوپہر 2 تا رات (10:30) ساڑھے دس بجے تک حاصل کیا جاسکتا ہے
مزید معلومات کے لئے رضوان ربانی سر سے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں- 8983174977/8956599552

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے