ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے جاری ہے- اس ماہ یہ نشست بتاریخ 26-نومبر 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم عمران جمیل صاحب (جوائنٹ سیکریٹری ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی جسمیں عبدالمجید ماسٹر، ڈاکٹر اقبال برکی، عظمت اقبال و طاہر انجم صدیقی صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- محمد رضا سر، سعید پرویز، طاہر انجم صدیقی ،افضال سر، پرنسپل احمد ایوبی ، ڈاکٹر مبین نذیر، ہارون اختر و عبدالماجد انصاری صاحبان بطور مہمان خصوصی مدعو ہیں۔ عیاں رہے کہ ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کو ۱۹ برس مکمل ہو چکا ہے اور اس مرتبہ ان شا الله ۲۰۰ ویں نشست ہوگی اس بناء پر بیشتر افراد و اداروں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کئی محبان اردو نے ذمہ داران ادارہ نثری ادب کے استقبال کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے نشست کی نظامت رضوان ربانی سر انجام دیں گے اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے- رضوان ربانی، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

0 تبصرے