ادارہ نثری ادب کی (184ویں)ماہانہ ادبی نشست میں اردو اکیڈمی کے اعزاز یافتگان کا استقبال

Rabbani The Scholar Youtube Channel ان لاک کے ساتھ ہی اس ماہ مورخہ 26 جون2021ء آخری سنیچر کو روایت کے مطابق "ادارہ نثری ادب" کی ماہانہ ادبی نشست (184ویں)منعقد ہوگی- جسمیں سن ۲۰۱۹ء کے مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی، کے اعزاز و انعام یافتگان (جن کی کتابوں پر اکیڈمی نے انعامات اور مسودوں کی اشاعت پر مالی امداد سے نوازا ہے)محترم ظہیر قدسی(تبسم زندگی ہے) محترم سراج دلار(چوپال) محترم حمید شیخ(طرفہ تماشا) محترم ڈاکٹر عبدالماجد (مغربی نظریہ سود) محترم ڈاکٹر ساجد صدیقی(بکری پالن) محترم ڈاکٹر آصف فیضی(چلتے ہو تو حرم کو چلتے/فن اخبار نویسی) محترم ڈاکٹر اقبال برکی(بادشاہ کا انتخاب) محترم یوسف رانا(خوشبو زنبیل) و محترم عتیق افضل(تحفہ گل) صاحبان کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا
ربانی دی اسکالر ‏یوٹیوب چینل اور ان کے اردو زبان و ادب کے کاموں کی ستائش و سراہنا کی جاۓ گی- اس نشست کی صدارت کے فرائض نوجوان مبصر، معلم و افسانہ نگار افضال انصاری صاحب فرمائیں گے جبکہ عبدالمجید ماسٹر، ڈاکٹر اقبال برکی (نائب صدر ادارہ نثری ادب) و ہارون اختر (صدر انجمن محبان ادب) اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے جس پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی-Rabbani the scholar youtube channel
 نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں، جونئیر و سنئیر کالج کے اساتذہ و طلباء اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے۔ 
    رضوان ربانی
    پروپیگنڈہ سیکریٹری
    ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں