ربانی خطاطی مرکز پر آج مورخہ 7جون سے جاری ہوئی ہشتم تا دوازدہم کے طلباء و طالبات کی 20 روزہ اسپوکن انگلش و گرامر کلاسیس کا پہلا دن انتہائی دلچسپ و کامیاب رہا اور پہلے سیشن کے آغاز میں ہی طلباء و طالبات نے خود اعتمادی کیساتھ کھل کر اپنی شرکت درج کروائی، ٹرینر فرنود رومی سر کے منفرد طریقہءتدریس کے سبب سیشن انتہائی انٹرویکٹیو ہوتا گیا- ہر طالب علم نے پہلے ہی دن، پہلے ہی سیشن میں بلاجھجھک انگریزی زبان میں سیلف انٹروڈکشن (ذاتی تعارف)دیا جس سے کلاس کا ماحول فرینڈلی اورخود اعتمادی سے پرہوگیا۔ اس 20 روزہ کلاسیس میں ایڈمیشن سے محروم طلباء و طالبات کے لئے بہت جلد منتظمین کی جانب سے صبح ۱۱ سے ۱۲ بجے کا ایک مزید بیچ ترتیب دیا جا رہا ہے۔ خواہشمند درج ذیل نمبرات پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا پھر روزانہ دوپہر ۲ بجے تا مغرب ربانی خطاطی مرکز، پر تشریف لا کررضوان ربانی سر سے ایڈمیشن فارم حاصل کیا جاسکتا ہے-
8983174977/8956599552

0 تبصرے