سٹیزن کیمپس مالیگاؤں میں یوم مہاراشٹر ، یوم محنت کشاں ،تقسیم انعامات و رزلٹ ڈے

سٹیزن کیمپس میں یومِ مہاراشٹر, یومِ محنت کشاں و رزلٹ ڈے، تقریب کا انعقاد

سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی، سٹیزن کیمپس میں یکم مئی 2026ء بروز جمعہ، مہاراشٹر ڈے کی مناسبت سے صبح ٹھیک 7.45 کو کیمپس کے سکریٹری محترم ڈاکٹر آصف سلیم صاحب کے دست مبارک سے پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی- راشٹریہ گیت و راجیہ گیت کے بعد محترم ڈاکٹر عبدالحمید انصاری صاحب کی صدارت میں تقریب مہاراشٹر ڈے، یومِ محنت کشاں، تقسیم انعامات و نتائج کا انعقاد عمل میں آیا- اس موقع پر حافظ بدرالدجی صاحب کے علاوہ سٹیزن کیمپس میں جاری تمام ہی یونٹس (نرسری، پرائمری، ہائی اسکول، جونیئر کالج، ڈی ایڈ، بی ایڈ و ایم ایڈ) کے پرنسپال، انچارج، اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء و طالبات حاضر تھے۔ قرات سے تقریب کا آغاز ہوا۔  بارگاہ الٰہی میں حمد کا نذرانہ پیش کیا گیا - طیبہ آپا نے مہاراشٹر ڈے اور یومِ محنت کشاں کی مناسبت سے معلومات پیش کی- ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم نے تقریب کی غرض و غایت بیان کی اور امسال دینیات کے امتحان کے انعامات کی تفصیلات بھی پیش کیں علاوہ ازیں کیمپس میں موجود نان ٹیچنگ (خالائیں، گارڈس اور واچ مین حضرات) کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں  تحائف پیش کیے دو اساتذہ کرام انصاری طیبہ میم اور تنزل حنا میم کو پورے اکیڈمک ائیر میں ایک بھی دن اسکول سے غیر حاضر نہ رہنے (چھٹی "لیو"  نہ لینے) پر مہمانان کے ہاتھوں انعام دے کر عزت افزائی کی گئی- طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے صدارتی خطاب کے بعد شکریہ ناہید میم نے ادا کیا جبکہ نظامت کے فرائض شگفتہ میم نے بحسن و خوبی انجام دینے-  ش ن الف سٹیزن کیمپس ، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے