چار روز تعطیلات کے بعد آج سے ربانی خطاطی مرکز جاری

چار روزہ تعطیلات کے بعد ربانی خطاطی مرکز جاری 

الحمدللہ! ربانی خطاطی مرکز سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے فیض اٹھایا- بچوں نے اپنی اردو، انگلش، مراٹھی و عربی تحریر (لکھاوٹ) کو درست کرنے کی کوشش کی دیوالی کی تعطیلات  میں مختلف پروگرام اور بیرون شہر و بیرون ریاست سفر کی بناء پر چار روزہ تعطیلات کے بعد آج بتاریخ ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲ء بروز پیر سے ربانی خطاطی مرکز جاری رہے گا- بیدار مغز والدین و سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تحریر (لکھاوٹ) میں سدھار لانے، ب سے بہتر اور بہتر سے بہترین بنانے کے لئے آج ہی ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ، مالیگاؤں میں آ کر ملاقات کریں اور بچوں کا داخلہ کروائیں- داخلہ فیس صرف (۳۰۰) تین سو روپئے اور ماہانہ فیس صرف(۲۰۰) دو سو روپئے ہے۔ 
ربانی خطاطی مرکز میں گذشتہ تین سالوں میں ہزاروں طلباء و طالبات (کے جی تا پی جی + اساتذہ) نے استفادہ کیا اور اپنے اردو، انگلش(پلین، کرسیو، رومن، ایٹیلک) مراٹھی و عربی رسم الخط (لکھاوٹ) کو بال پین، سیاہی قلم، مارکر، کٹ نب، برو، چاک/ کھریا(تختہ سیاہ پر) سے درست کرنے کی کوشش کی- ربانی خطاطی مرکز، انصار روڈ، اسلام پورہ(نزد اکھاڑہ مسجد) میں شام چار سے شام سات بجے تک اور ربانی خطاطی مرکز (شاخ سردار پرائمری اسکول) دوپہر دو تا شام چار بجے تک تحریر درست کرنے کا کام جاری رہے گا- مزید تفصیلات کے لئے رضوان ربانی سر سے 
8983174977 \ 8956599552
پر رابطہ کیا جاسکتا ہے- رضوان ربانی سر کا کہنا ہے کہ جو پڑھا وہ آگے بڑھا، جو لکھا وہ موجودہ دور میں ٹکا، جو بولا اس نے اپنے لیے ترقی کے دروازے کو کھولا، اور جو سیکھا وہ زمانے میں جیتا، الحمدللہ ربانی خطاطی مرکز میں طلبہ میں ان  چاروں خصوصیات پر محنت کروائی جاتی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے