*شہر مالیگاؤں میں اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد*
*دسویں کا رزلٹ آگیا* *سرپرست حضرات توجہ دیں*
*بچےکورس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں*
دسویں کے رزلٹ کے بعد بہت سے بچے پریشان رہتے ہیں کہ اب ہم کس طرف جائیں اور کون سے کورس کا انتخاب کریں ۔وہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ سائنس لیں آرٹس لیں کامرس کریں یا ٹیکنیکل کورسیز کا انتخاب کریں۔ کسی قسم کی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور اسی کورس کا انتخاب کر لیتے ہیں جس میں ان کا دوست جانا چاہتا ہے۔ نتیجتا تھوڑے دنوں کے بعد اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور دو چار مہینے کے بعد ہی کلاس چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ اسی کشمکش کو دور کرنے کے لیے اور طلبہ و طالبات کا رجحان معلوم کرنے کے لیے مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کے صدر الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایما پر فورم نے بتاریخ ۲۲ مئی 2025 بروز جمعرات صبح ساڑھے آٹھ بجے سردار کیمپس اسلام نگر میں میں ایک ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے ۔
یہ ٹیسٹ شہر مالیگاؤں کے اولین کریئر کونسلر محترم جناب مختار یوسف سر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ہے۔
اس ٹیسٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو واضح طور سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ کس کورس کا انتخاب کریں۔
اس لیے سرپرست حضرات اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو اس ٹیسٹ میں شریک کرائیں۔
شہر اور بیرون شہر اس ٹیسٹ کی ہزاروں روپیہ فیس ہوتی ہے لیکن مالیگاؤں ایجوکیشن فورم نے اس ٹیسٹ کے لیے صرف اور صرف 50 روپیہ فیس رکھی ہے۔
اس ٹیسٹ میں شریک ہونے کے لیے درج ذیل مقامات سے فارم حاصل کریں اور فارم بھرنے کے بعد اسی مقام پر 50 روپیہ فیس کے ساتھ جمع کرا دیں ۔
نمبر۱۔ رضوان ربانی سر اسلام پورہ
8983174977
۲۔ توصیف احمد
سردار پرائمری سکول اسلام نگر مالیگاؤں
8788998763
نمبر۳۔ نیو ماڈرن زیراکس۔چونا بھٹی مالیگاؤں
9226217551
نمبر ۴۔ بشری میڈم
مسجد افتاب سر، حسن پورہ
8999850273
فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 مئی 2025 شام پانچ بجے تک۔
*اہم نوٹ**
24 مئی 2025 بروز سنیچر صبح 10 بجے
ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں کریئر گائیڈنس کا ایک اہم پروگرام بھی منعقد کیا گیا ہے ۔طلبہ طالبات نیز سرپرست حضرات اس پروگرام میں ضرور بضرور شریک رہیں ۔اسی پروگرام میں
اپٹیٹیو ٹیسٹ کا رزلٹ دیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
عظیم فلاحی سر
9518544142
عارف نثار سر
9226933081
صدیقی اعجاز سر
7020221001

0 تبصرے