*حافظہ مومن ثمين صدف کی قابلِ رشک کامیابی*
الحمدللہ ثم الحمدللہ بڑی ہی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ شہر عزیز مالیگاؤں میں عصری و دینی علومِ کا حسین امتزاج دیکھنے کو مل رہا ہے اللہ ربّ العزت کے خصوصی فضل و کرم سے مرحوم نہال احمد ( اے۔ ٹی) خانوادے کی ہونہار و محنتی بیٹی، مرحوم نہال احمد اے ٹی کی پسرزادی، نوید اختر (معلم ضلع پریشد اُردو اسکول) کی صاحبزادی حافظہ مومن ثمين صدف نے امسال ایس ایس سی بورڈ امتحان میں قابلِ رشک و ستائش نوّےاعشاریہ بیس 90.20 ٪ فیصدی (500 میں سے 451 مارکس)حاصل کرتے ہوئے اپنی اسکول دی مالیگاؤں گرلزہائی اسکول میں نمایاں مقام حاصل کیا- خانوادہ نہال احمد اے ٹی، رشتے داران، خویش اقرباء و دوست و احباب میں دہری خوشی اس لیے بھی ہے کہ گذشتہ دنوں مومن ثمین صدف نے اپنا حفظ مع قرآنی ترجمہ کے مکمل کیا ہے دینی و عصری علوم کا یہ حسین امتزاج شاذونادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے اس عظیم الشان، فقید المثال، قابل رشک کامیابی کے حصول پر اللہ ربّ العزت کے حضور سجدہ شکر بجالانے کے بعد، حافظہ مومن ثمین صدف، انکے والدین و سرپرست، انکے دینی و عصری اساتذہ کرام، کے علاوہ رہنمائی و گائیڈنس کرنے والے ایک ایک فرد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں نئے طلباء و طالبات کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ بھی دینی و عصری علوم کو حاصل کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت مضبوط کریں- منجانب:- نوجوانان تین قندیل، جوہر چوک ، مالیگاؤں

0 تبصرے