ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کالج اف ایجوکیشن (بی.ایڈ و ایم۔ایڈ) کی "نیک ایکریڈییشن" میں کامیابی مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے چیئرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو دی مبارکباد

ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کالج اف ایجوکیشن (بی.ایڈ و ایم۔ایڈ) کی "نیک ایکریڈییشن" میں کامیابی
 مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے چیئرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو دی مبارکباد 

 گزشتہ دنوں شہر عزیز مایگاؤں کی قدیم بی ایڈ و ایم ایڈ کالج، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کالج آف ایجوکیشن (B Ed & M.Ed) میں "نیک ایکریڈییشن" ہوا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کشمیر، آندھرا پردیش و مدھیہ پردیش ریاستوں سے آئے ہوئے مختلف یونیورسٹیز کے آفیسران (نیک پیر کمیٹی کے ممبران) نے اپنے دو روزہ دورے پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ و ایم ایڈ) کے تمام ہی ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا اور ماضی کی کارکردگی, طلباء و طالبات، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف، پرنسپل، مینیجمنٹ، سابق طلباء و طالبات(الومنائ) انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل لوازمات، لائیبریری، تعلیمی وسائل غرض کہ ہرہر چیز کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ پیش کی، رپورٹ انتہائی مثبت و  خوش آئند رہی اور نیک ایکریڈییشن کامیابی سے ہمکنار ہوا- اس کامیابی پر جہاں نیک پیر کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب اور فعال رکن انجمن ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد صاحب کو مبارکباد و  نیک خواہشات پیشِ کیں، وہیں شہر کی مختلف انجمنوں اور اداروں کے سربراہان و ممبران نے بھی ڈاکٹر صاحب کو مبارکباد پیش کی- مالیگاوں ایجوکیشنل فورم کے عہدے داران و اراکین نے بھی بنفس نفیس چیئرمن محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو شال اور گلدستہ پیش کرکے خوب ساری مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- عیاں رہے کہ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ و ایم ایڈ) نے شہر عزیز ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں بے شمار لائق اور قابل اساتذہ دیے ہیں- اپنے آغاز سے اب تک یہاں کے طلبہ درس و تدریس کے فرائض میں نہ صرف مصروف ہیں بلکہ اپنے کالج اور شہر کا نام بھی روشن کر رہے ہیں سماج و معاشرے کو اچھے باصلاحیت اور قابل اساتذہ کی کثیر تعداد میں فراہمی پر، بالخصوص "نیک ایکرییڈییشن" کی کامیابی پر مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے چیئرمن محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب اور فعال رکن انجمن ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد صاحبان کا استقبال کرتے ہوئے ان کے حوصلوں کو مزید جلا دی ہے اس موقع پر فورم کے عہدے داران و اراکین میں مختار یوسف سر، شبیر رمضان سر، عبدالعظیم فلاحی سر، اعجاز صدیقی سر، عارف حسین سر، زاہد یوسفی سر، رضوان ربانی سر، محمد عارف دلار سر و ڈاکٹر ندیم انجم کے علاوہ فورم کی لیڈیز ونگ کی بشری میڈم و رقیہ میڈم  وغیرہ موجود تھے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے