انعام الرحمن پہلی ہی کوشش میں پولیٹیکل سائنس میں سیٹ کوالیفائی

انعام الرحمن پہلی ہی کوشش میں پولیٹیکل سائنس میں سیٹ کوالیفائی
انعام الرحمن پہلی ہی کوشش میں پولیٹیکل سائنس میں سیٹ کوالیفائی 

پریس ریلیز:- انعام الرحمن حفیظ الرحمن، پہلی ہی کوشش میں پولیٹیکل سائنس میں ایم ایچ سیٹ MH SET کامیاب ہوئے۔ واضح ہو کے انعام الرحمن جے اے ٹی ارٹس سائنس اینڈ کامرس کالج فور وومن میں بطور لیکچرار اپنی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ اپ کا تعلق حفیظ الرحمن المعروف پپو سیٹھ پھلکے والے خانوادے سے ہے۔ یہ خانوادہ شہر عزیز میں پارچہ بافی صنعت کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اسی خانوادے کے چشم و چراغ انعام الرحمن نے امسال پہلی ہی کوشش میں ایم ایچ سیٹ امتحان میں پولیٹیکل سائنس مضمون لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ عیاں رہے کہ انعام الرحمن "پولیٹیکل سائنس" مضمون انگریزی زبان میں کوالیفائے کرنے والے شہر عزیز کے پہلے  طالب علم ہیں۔ اس سے قبل ایک خاتون اس مضمون میں کوالیفائے کر چکی ہیں اور ایک طویل عرصے کے بعد کسی طالب علم نے اس مضمون میں کامیابی حاصل کی- انعام الرحمن کی ابتدائی, ثانوی و ہائی اسکول کی تعلیم پروگریسیو انگلش میڈیم اسکول سے ہوئی جبکہ جونیئر کالج کی تعلیم مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج سے مکمل کی۔ بعد ازاں ایم ایس جی  کالج سے گریجویشن و پوسٹ گریجویشن پولیٹیکل سائنس میں مکمل کیا۔ درس و تدریس سے وابستہ رہتے ہوئے اس اہم امتحان کو کامیاب کرنا اپنے آپ میں ایک مثالی کارنامہ ہے۔ اس خوشی و مسرت کے موقع پر خانوادہ پپو سیٹھ پھلکے والے، رشتہ دار، خویش و اقارب، دوست و احباب اور تمام ہی اساتذہ کرام کی جانب سے مبارک باد و نیک خواہشات کا سلسلہ دراز ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے