سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں کلاس وائز والدین، سرپرست حضرات کی میٹنگ

سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں کلاس وائز والدین، سرپرست حضرات کی میٹنگ 

سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج اسلام نگر، مالیگاؤں میں طلباء و طالبات کی ہمہ گیر تعلیمی ترقی کے پیش نظر کلاس وائز والدین، سرپرست و اساتذہ میٹنگ کا سلسلہ دراز ہے- مؤرخہ 28 جولائ، بروز اتوار جماعت ہشتم (آٹھویں) اے بی سی و یاز دہم (گیارہویں آرٹس و سائنس) کے طلبہ کے والدین و سرپرست حضرات کثیر تعداد میں اسکول میں تشریف لائے، کلاس ٹیچرس نے طلبہ کی روزآنہ یونیفارم میں حاضری، وقت پر حاضری، کلاس میں توجہ، صاف صفائی، ڈسپلن، بیاضیں مکمل کرنا، نمازوں کی پابندی، گھر پر کم از کم دو گھنٹے سیلف اسٹڈی، غیر ضروری چیزوں سے اجتناب جیسے عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کی اور والدین و سرپرستوں کو اپنے بچوں کے تئیں بیدار رہنے و گاہے بگاہے اسکول میں آ کر معلومات حاصل کرنے کا مشورہ بھی دیا- پرنسپل شاہد ایوبی سر نے میٹنگ میں شریک ہوۓ تمام ہی والدین و سرپرست حضرات کا شکریہ ادا کیا- 
ش ن الف 
سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے