سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں ترنگا ریلی

سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں ترنگا ریلی کا انعقاد

سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں ۱۳ اگست 2024ء بروز منگل کو "ترنگا ریلی" کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ریلی میں شریک طلباء نے اساتذہ کی رہنمائی میں ہندوستان کی آزادی کے جشن کی مناسبت سے ترنگا پرچم، خوبصورت نعروں سے مزین تختیوں اور بینرس کے ساتھ فلک شگاف نعروں کے ذریعے اس ریلی کو کامیاب بنایا- اسکول کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی سرپرستی اور پرنسپال ایوبی شاہد سر کی قیادت میں ریلی کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر جہاں دیگر اساتذہ کرام و معلمات موجود تھیں- وہیں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اساتذہ محترم مرتضی سر، محترم صدیق اکبر سر، اور محترم رضوان ربانی سر نے اپنی رہنمائی میں ریلی اسلام نگر و گرو وار وارڈ کی مختلف گلیوں سے گزارتے ہوۓ واپس اسکول میں پہنچائ- طلبہ نے بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کیا- 
ش ن الف سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے