سردار ہائی اسکول میں جماعت دہم کے والدین و سرپرست کی میٹنگ و تنظیم کا قیام

سردار ہائی اسکول میں جماعت دہم کے والدین و سرپرست کی میٹنگ و تنظیم  کا قیام 
سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، مالیگاؤں میں جماعت دہم کی اہمیت کے پیش نظر طلباء و طالبات کے والدین، سرپرست و اساتذہ میٹنگ کا انعقاد مؤرخہ 4 اگست، 2024ء بروز اتوار کو کیا گیا جس میں جماعت دہم اے، بی، سی،  کے طلبہ کے والدین و خواتین سرپرست کثیر تعداد میں حاضر تھیں، کلاس ٹیچرس نے طلبہ کی روزآنہ یونیفارم میں حاضری، وقت پر حاضری، کلاس میں توجہ، صاف صفائی، ڈسپلن، بیاضیں مکمل کرنا، نمازوں کی پابندی، گھر پر کم از کم دو گھنٹے سیلف اسٹڈی، غیر ضروری چیزوں سے اجتناب جیسے عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کی اور والدین و سرپرستوں کو اپنے بچوں کے تئیں بیدار رہنے و گاہے بگاہے اسکول میں آ کر معلومات حاصل کرنے کا بھی مشورہ دیا- بعد ازاں ہر کلاس سے والدین و سرپرست، اساتذہ تنظیم کا قیام بھی کیا گیا- پرنسپل ایوبی شاہد سر نے میٹنگ میں شریک ہوۓ تمام ہی والدین و سرپرست حضرات کا شکریہ ادا کیا- 
ش ن الف 
سردار ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے