ایم ایچ سیٹ پولیٹیکل سائنس انگریزی زبان میں کامیاب کرنے پر ایم ایس جی کالج میں انعام الرحمٰن کی پزیرائی

ایم ایچ سیٹ پولیٹیکل سائنس انگریزی زبان میں کامیاب کرنے پر ایم ایس جی کالج میں انعام الرحمٰن کی پذیرائی

پریس ریلیز: - مورخہ 7 اگست 2024ء بروز بدھ مہاراجہ سایاجی راؤ گائیکواڑ المعروف ایم ایس جی کالج، مالیگاؤں میں ڈیپارٹمنٹ اف پولیٹیکل سائنس کی جانب سے پروفیسر این ڈی پگار کی الودائی تقریب میں انعام الرحمٰن کی پذیرائی کی گئی۔ واضح ہو کہ امسال مضمون پولیٹیکل سائنس سے مہاراشٹر اسٹیٹ الیجبلٹی ٹیسٹMH SET پہلی ہی کوشش میں کامیاب کرنے والے انعام الرحمٰن ایم ایس جی کالج کے طالب علم ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر سی جی دیگھاؤکر، وائس پرنسپل ڈاکٹر ٹی ایس ساوڑے، وائس پرنسپل  ڈاکٹر ایم بی سونونے، اکیڈمک سپروائزر ڈاکٹر پی ایس پاٹل، ڈاکٹر سی ڈی راجپوت، ڈاکٹر ایس ایل آہیرے، پروفیسر اے ای آہیر، ڈاکٹر ایم وی ہیرے اور تمام شعبے کے ہیڈ اف دی ڈیپارٹمینٹس، انچارجس اور دیگر پروفیسر حضرات موجود تھے۔ عیاں رہے کہ انعام الرحمٰن کو یہ اعزاز حاصل ہے کے شہر عزیز کے وہ پہلے طالب علم ہیں جنہوں نے MH SET پولیٹیکل سائنس کو انگریزی زبان میں کامیاب کیا۔ اس موقع پر اپنی ہی کالج اور اساتذہ کرام کی جانب سے حوصلہ افزائی و پذیرائی کیے جانے پر انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن المعروف پپو سیٹھ پھلکے والے خانوادے میں جشن کا سماں ہے۔ مزید برآں کے انعام الرحمٰن ربانی خطاطی مرکز کے سابق طالب علم ہیں۔ اس موقع پر رضوان ربانی سر و خطاطی مرکز کے تمام طلبہ و طالبات انعام الرحمٰن اور اس کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ شریکان مسرت:- رضوان ربانی سر، ربانی خطاطی مرکز، ربانی دی اسکالر یوٹیوب چینل و بلاگ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے