تعلیمی مذاکرہ میں ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کے ہاتھوں انعام الرحمٰن کی حوصلہ افزائی
پریس ریلیز: - مورخہ 18 اگست 2024ء بروز اتوار مالیگاؤں اردو گھر میں مسلم ریزرویشن فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ "تعلیمی مذاکرے" میں جہاں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی وہیں ماہر تعلیم مبارک کاپڑی صاحب کے ہاتھوں امسال پہلی ہی کوشش میں MH SET پولیٹیکل سائنس انگریزی زبان میں کامیاب کرنے پر انعام الرحمٰن حفیظ الرحمٰن المعروف پپو سیٹھ پھلکے والے کی بھی سند، گلدستہ اور تحائف دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر صدر تقریب محترم رئیس او ایس صاحب، روزنامہ شامنامہ کے مدیر ڈاکٹر احمد ریاض صاحب، شہر عزیز کے پہلے کرئیر کونسلر محترم مختار یوسف صاحب، خاتون حجن ایجوکیشنل کیمپس کے چیئرمین محترم امتیاز قیصر صاحب و جملہ حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر ماہر تعلیم مبارک کاپڑی صاحب نے اپنے گراں قدر خطاب سے نوازا اور تمام کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی۔

0 تبصرے