آل مالیگاؤں نعتیہ انعامی مقابلے میں سردار ہائی اسکول کو سوم انعام و حافظ ساجد حسین اشرفی ایوارڈ تفویض

آل مالیگاؤں نعتیہ انعامی مقابلے میں سردار ہائی اسکول کو  سوم انعام و حافظ ساجد حسین اشرفی ایوارڈ تفویض 

پریس ریلیز:-  الحمدللہ ثم الحمدﷲ! شہر عزیز مالیگاؤں کے دارالعلوم اہلسنت غوثِ اعظم، مالدہ شیوار کے زیر اہتمام مورخہ 17 ستمبر 2024ء بروز منگل، کو دارالعلوم میں منعقدہ " آل مالیگاؤں نعتیہ انعامی مقابلے" میں سردار ہائی اسکول کی جماعت نہم سی کی طالبہ "اریبہ فردوس منظور احمد" نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت شہہءدیںﷺ گنگنا کر شہر عزیز کی مختلف اسکولوں اور مدارس سے آۓ ہوۓ تقریباً 30 شریکان مقابلہ طلباء و طالبات میں "سوم انعام" حاصل کیا اور مرحوم "حافظ ساجد حسین اشرفی ایوارڈ" سفری بیگ، سند، کتاب و قلم اور نقد روپے حاصل کر کے اپنا، اپنے والدین، اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کیا ہے اور خوب سارے تحسینی کلمات بھی حاصل کیے۔ اس کامیابی پر جہاں سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے پرنسپال ایوبی شاہد سر و اسٹاف ممبران نے طالبہ اور اسکے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے وہیں سٹیزن کیمپس کے چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے بھی تیاری میں معاون اساتذہ کرام اور پرنسپل و اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے اور طالبہ کے تابناک مستقبل کے لئے دعاوں سے نوازا ہے-
 ش ن الف سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے