بورے ہندوستان میں نوری اکیڈمی کی خدمات کا دائرہ وسیع

پورے ہندوستان میں نوری اکیڈمی کی خدمات کا دائرہ وسیع

ایم سیٹ 2024ء امتحان میں نوری اکیڈمی کے 9 اسٹوڈنٹس ہوئے کامیاب
’’ مہاراشٹر سیٹ ‘‘ریاست مہاراشٹر اور گوا میں اسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی کے لیے اہلیتی امتحان ہے۔ 39 ویں ایم سیٹ امتحان کا انعقاد 7 اپریل 2024ء کو کیا گیا ۔ نوری اکیڈمی کی معرفت حصول علم میں کوشاں اور مستقبل کی راہوں کو ہموار بنانے میں سرگرداں نو (9)، ہونہار اسٹوڈنٹس نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر تمام اسٹوڈنٹس نے تحریری صورت میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ زوہیب یار خان علیم یار خان (اورنگ آباد) نے کہا کہ یہ کامیابی حاصل کرنا میرے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے۔ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے مجھے اپنی صلاحیتوں پر مزید اعتماد ہوا ہے۔ یہ کامیابی میرے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر عطاء الرحمن نوری کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے نوری اکیڈمی چینل سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ دوسری ہی کوشش میں ایم سیٹ امتحان میں کامیابی ملنے پر سید عرشیہ تسنیم عبدالحمید ( اورنگ آباد ) نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا میں نوری اکیڈمی کو دیتی ہوں۔ مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں نیٹ اور سیٹ کے طلبہ کے لیے نوری اکیڈمی کی اُردو مضمون کے لیے جو کاوشیں اور محنت ہے، ان کو سلام ہے۔ عطا الرحمٰن سر اتنے وسیع مواد کو بہت ہی مختصر اور باریکی سے تجزیہ کراتے ہیں کہ پورا مواد ذہن نشین ہو جاتا ہے۔ گلبرگہ سے کامیابی حاصل کرنے والی اسماء مولا علی یادگیری نے کہا کہ نوری اکیڈمی ایک بہترین ادارہ ہے جس سے اُردو طلباء کی کافی رہنمائی ہو رہی ہے۔
فاروقی نشاط انجم نے کہا کہ نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل پر موجود آپ کے تمام لیکچرز سے میں نے استفادہ کیا ہے۔ امتحان کے بعد چند سوالوں کے جوابات پر اعتراض داخل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا تھا، گروپ میں ہم نے اعتراضات داخل کیے تھے۔ الحمدللہ! ہمارے سوالوں کے جوابات کو قبول بھی کیا گیااور اللہ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور اساتذۂ کرام کی محنتوں سے کامیابی پر مبنی نتیجہ بھی برآمد ہوا۔ عبدالکریم اشعر ؔ(اردھاپور ضلع ناندیڑ) نے کامیابی کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں نوری اکیڈمی کے بانی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن نوری سر کا مشکور ہوں جن کے یوٹیوب چینل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مجھے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سر جس طرح سیٹ کے وسیع اور مشکل نصاب کو بڑی ہی خوبصورتی اور آسانی سے اہم نکات کو سمیٹ کر اختصار سے بیان کرتے ہیں وہ دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ۔نوری سر کی رہنمائی میں مجھ سمیت کتنے ہی طلباء سیٹ اور نیٹ میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں جس کے لیے سر قابلِ مبارکباد ہیں ۔عائشہ محمد(اورنگ آباد) نے کہا کہ سیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں نوری اکیڈمی نے ایک اہم کردار نبھایا ہے۔صوبۂ اتر پردیش سے راحت پروین نے کہا کہ نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عطاالرحمن سر کے لیکچرز اور آپ کی بہتر ین کتاب عطا ئے اردو سے مجھےکافی فائدہ ہوا۔جب جب مجھے کوئی مشکل پیش آئی، میں نے آپ سے سب سے پہلے رابطہ کیا اورنوری سر نے میری مکمل رہنمائی بھی کی۔ نوری سر جیسے شفیق ٹیچر کا سایہ ہم اسٹوڈنٹس کے سروں پر ہمیشہ قائم رہے۔ محمد یونس (نظام آباد)اور محمد افتخار (بہار)نے بھی اپنے تاثرات میں نوری اکیڈمی کی خدمات کی سراہنا اور معیار تعلیم کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔ ان اسٹوڈنٹس کی رہنمایانہ ہدایات پر مبنی لائیوسیشن اور انٹرویوزدیکھنے کے لیے نوری اکیڈمی یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے