سٹیزن کیمپس مالیگاؤں میں 78 ویں یومِ آزادی تقریب

سٹیزن کیمپس میں 78ویں جشنِ یومِ آزادی کی تقریب 

15اگست2024ء بروز جمعرات، شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف، سٹیزن کیمپس میں 78ویں جشنِ یومِ آزادی کی تقریب انتہائی پر جوش اور شاندار پیمانے پر منعقد ہوئی, صبح ٹھیک 7:45 کو سٹیزن کیمپس کے نائب صدر محترم ڈاکٹر عبدالحمید انصاری صاحب کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی انجام پزیر ہوئی اس موقع پر کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی جانب سے اراکین انتظامیہ، تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ، انچارج، اساتذہ کرام، نان ٹیچنگ اسٹاف، طلباء و طالبات، شہریان و عوام الناس کو78ویں جشنِ یوم آزادی کی پر خلوص مبارکباد پیش کی گئی پرچم کو سلامی اور راشٹریہ گیت پیش کرنے کے بعد چئیرمین صاحب کی ہی ایماء پر انتظامیہ کے فعال رکن محترم ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد صاحب کے ہاتھوں معزز مہمانان کی خدمت میں نذرانہ خلوص بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر عبدالحمید انصاری، حافظ بدرالدجیٰ، ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد، انیس احمد نکھار، شکیل رحمانی، مختار احمد و انصاری نہال احمد صاحبان کے علاوہ دیگر مہمانان موجود تھے۔ سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین میڈم صاحبہ نے تعلیمی ترقی اور امتحانات کے پیشِ نظر طلباء و طالبات کو چند ہدایات دیں- اس موقع پر سٹیزن کیمپس کے تمام ہی یونٹ کے پرنسپل، ہیڈ، انچارج، اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھے-  نظامت کے فرائض اور رسم شکریہ سردار پرائمری اسکول کی معلمات سلمہ آپا و طیبہ آپا نے انجام دیۓ
ش-ن- الف- سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے