سردار پرائمری سکول میں نپن بھارت بنیادی خواندگی پروگرام

سردار پرائمری اسکول میں نپن بھارت بنیادی خواندگی پروگرام

الحمدللہ بڑی ہی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ مورخہ ١١- اگست ٢٠٢٤ء بروز اتوار، سیٹیزن کیمپس، سردار پرائمری اسکول کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں "نپن بھارت بنیادی خواندگی" کے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس کی صدارت اسکول ھٰذا کی ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین میڈم صاحبہ نے انجام دی۔ پروگرام کا آغاز معاذ عبداللہ کی قرأت سے ہوا نعت اور حمد عائشہ صدیقہ اور علیزہ (جماعت سوم) کی طالبات نے پیش کی.
پروگرام کے اغراض و مقاصد تمام سامعین کے روبرو اسکول کی فعال معلمہ عائشہ عثمان غنی نے بیان کیے۔ آگے کی مزید جانکاری اور تفصیلی معلومات اسکول کی معلمات آمنہ میڈم، طیبہ میڈم اور شکیلہ آپا نے بیان کیے- خطبہ صدارت میں ایوبی پروین میڈم نے طلبہ کو پڑھائی کی جانب راغب کرنے، وقت کی پابندی اور حکومت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے وسائل کی مدد سے تعلیم دینے پر زور دیا، والدین و سرپرستوں سے گزارش کی کہ وہ بچوں کو گھر پر تعلیمی ماحول فراہم کریں تاکہ بچے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں اور  آگے ایک اچھے معاشرے  کی تشکیل ہو۔ اور بچہ تعلیم حاصل کر کے اچھا شہری بن کر ملک کی ترقی میں معاون و مددگار بنے رسم شکریہ اور نظامت کے فرائض اسکول کی فعال معلمہ انصاری شگفتہ سعید پرویز نے انجام دی شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا- ش ن الف:- سردار پرائمری اسکول، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے