پیدائشی کٹے پھٹے ہونٹ اور تالو کے بچوں کا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار
ادارہ فیضان ربانی کے سماجی، فلاحی، تعلیمی و طبی کاموں کی ستائش
میں نے اپنی طبی زندگی میں آج تک بارہ ہزار سے زائد پیدائشی کٹے پھٹے ہونٹ اور تالو کے بچوں کا آپریشن کیا ہے ان میں مالیگاؤں کے ادارہ فیضان ربانی اور رضوان ربانی سر کی کوششوں سے ایک بڑی تعداد نے اس مکمل طور سے فری آپریشن سے استفادہ کیا ہے ان جملوں کا اظہار جلگاؤں کے آستھا پلاسٹک و کاسمٹک سرجری سینٹر کے ڈاکٹر سریش چودھری صاحب نے اپنی تقریر میں کیا۔ جو کہ مورخہ 9 جون 2024ء بروز اتوار منشی کلینک، ہزار کھولی، پہلی گلی، مسجد انوارِ مصطفیٰ کے پاس، مالیگاؤں میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ سے مخاطب تھے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت محترم جناب ریاض الدین ربانی صاحب نے کی آپ نے اپنی تقریر کا وقت طبی معائنے کیلئے موجود مریضوں کو دے دیا۔ قبل اسکے یوسف خان سر و ریاض ماسٹر نے بھی مختصراً اظہار کیا اور ڈاکٹر صاحب و منتظمین کی حوصلہ افزائی کی- شملہ گلاس آرٹ کے عبدالعزیز شملہ و معزز مہمانان کے ہاتھوں خوبصورت میمنٹو دے کر ڈاکٹر سریش چودھری کی خدمات کا اعتراف کیا گیا-
ہزار کھولی، پہلی گلی میں ڈاکٹر ذیشان احمد کے منشی کلینک میں منعقدہ اس فری طبی معائنہ کیمپ سے تقریباً 70 مسلم و غیر مسلم مریضوں نے استفادہ کیا بیشتر لوگوں کو آپریشن کی تاریخ دی گئی اس کیمپ میں ڈاکٹر شفیق احمد انصاری، ڈاکٹر حامد اقبال، سلیم انصاری، شعیب سر (یو ایف پری اسکول) سلیم پلمبر، عبدالغفور اور خلیل دودھ والے نے شرکت کی- ڈاکٹر ذیشان و رضوان ربانی نے از اول تا آخیر انتظامی امور سنبھالے- افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ محمد مدثر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ حمد و نعت کا نذرانہ عنایہ انعم نے پیش کیا نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے انجام دئیے ڈاکٹر ذیشان نے سبھی کا شکریہ ادا کیا-

0 تبصرے