مسجد موسیٰ اشرفی سے پیغام - ہر گھر سے کم از کم ایک حافظ قرآن
مسجد موسیٰ اشرفی میں مجلس تکمیل قرآن و رقت آمیز دعا
الحمدللہ! ثم الحمدللہ، مسجد موسیٰ اشرفی، باغ محمود، مالیگاؤں میں بتاریخ 26 رمضان المبارک 1445ھجری بمطابق 6 اپریل 2024ء بروز سنیچر (ستائیسویں شب)نمازِ تراویح میں، تکمیل قرآن مجید و دعائیہ مجلس منعقد ہوئی "حافظ محمد مدثر" (امام تراویح) نے نماز تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کے بعد رقت آمیز دعا فرمائ، اس موقع پر ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے ناظم تقریب رضوان ربانی نے الله جل شانہ کی بارگاہ میں شکر بجا لاتے ہوئے حاضرین مجلس کے روبرو حافظ محمد مدثر کا مختصر تعارف پیش کیا اور یہ پیغام دیا کہ ہر گھر سے کم از کم ایک حافظ قرآن ہونا چاہیے جو دینی علوم کیساتھ ساتھ عصری اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کرے- آپ نے حافظ محمد مدثر کے اساتذہ بالخصوص جامعہ حنفیہ سنیہ کے استاذ حفاظ کثیرہ "حافظ شاہد رضا" مدرسہ مصباح العلوم تاج الشریعہ، کے حافظ اظہار صاحب اور انکے معاونین اور ٹرسٹیان مسجد موسیٰ اشرفی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دعا سے قبل صغیر بھائی نے حضورﷺ کی بارگاہ میں نعت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا بعد ازاں "محفل ذکر و اذکار و استغفار" منعقد ہوئی، دعا کے بعد حضور ﷺ کی بارگاہ میں صلوۃ سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا- بعدہٗ ٹرسٹیان مسجد نثار بابا، جبار بھائی اور جمیل بھائی کے ہاتھوں با الترتیب حافظ محمد مدثر (امام تراویح) حافظ محمد مجاہد رضا (امام مسجد) اور محمد طاہر (موذن مسجد) صاحبان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ نذرانہ خلوص و محبت پیش کیا گیا۔ اس بابرکت اور دعاؤں کی قبولیت کی گھڑی میں مسجد کے اندر مرد حضرات اور مسجد کے باہر خواتین اسلام و بچوں کا جم غفیر موجود رہا۔ دیگر ٹرسٹیان و منتظمین نے سبھی کی خدمت میں تبرک تقسیم کیا۔

0 تبصرے