مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کا قابل تحسین اقدام، نیٹ امتحان کے شرکاء میں پانی کی بوتل تقسیم

مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کا قابلِ تحسین اقدام نیٹ امتحان کے شرکاء میں پانی کی بوتل تقسیم


پریس ریلیز:- مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر اور سٹیزن ایجوکیشنل کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایماء پر فورم کے اراکین نے کل 7 مئی بروز اتوار کو مالیگاؤں میں پہلی مرتبہ نیٹ امتحان کے مرکز پر شریک امتحان طلباء و طالبات اور انکے والدین و سرپرست حضرات کی خدمت میں پینے کی صاف و شفاف سیل بند پانی کی بوتل تقسیم کرنے کا مستحسن اقدام کیا- سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات اور حاضرین نے نا صرف استفادہ کیا بلکہ، اس اقدام کی ستائش و سراہنا بھی کی- عیاں رہے کہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی رہنمائی و سربراہی میں اپنے آغاز سے ہی طلباء و طالبات، اساتذہ اکرام اور درس و تدریس سے وابستگان کی رہنمائی و سرپرستی کا فریضہ احسن طور پر انجام دے رہا ہے- ٹی ای ٹی، سی ای ٹی، این آر سی، آئی اے ایس، مقابلہ جاتی امتحانات، تعلیمی بیداری، کرئیر و روزگار، مختلف طبی، فلاحی، خطاطی، قومی، تعلیمی و سماجی رہنمائی کے علاوہ مفاد عامہ کے کاموں میں بوقت ضرورت اپنی بیش قیمت خدمات پیش کرتا رہا ہے- صدر فورم کی دوراندیشی، کچھ سبکدوش معلمین کے تجربات اور چند نوجوانوں کے ساتھ کچھ خواتین بھی اس فورم کا حصہ ہیں۔ پانی بوتل کی تقسیم میں فورم کے اراکین اعجاز صدیقی سر، عارف حسین سر، رضوان ربانی سر، ڈاکٹر ندیم انجم، بشری' میڈم و فردوس جہاں میڈم بہ نفس نفیس حاضر تھے- بیشتر افراد نے اس اقدام پر ستائشی کلمات سے بھی نوازا جسے ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے