ربانی خطاطی مرکز کی طالبہ اریبہ ماجد کی حوصلہ افزائی

ربانی خطاطی مرکز کی طالبہ اریبہ ماجد کی حوصلہ افزائی

پریس ریلیز:- شہر مالیگاؤں میں طلباء و طالبات کی اردو، انگلش، مراٹھی و عربی ہینڈ رائیٹنگ (لکھاوٹ) کو کم مدت میں جدید و منفرد تیکنک سے درست و دلکش بنانے کا کام "ربانی خطاطی مرکز" انصار روڈ اسلام پورہ، سے گذشتہ تین سالوں سے جاری و ساری ہے - رضوان ربانی سر کی رہنمائی میں کے جی تا پی جی کے طلباء و طالبات، اساتذہ و شوقین حضرات ہزاروں کی تعداد میں استفادہ کرچکے ہیں اور کر رہے ہیں- شہر مالیگاؤں کے علاوہ بیرون شہر سے بھی مختلف خداداد صلاحیتوں کے حامل طلباء و طالبات اور اساتذہ ربانی خطاطی مرکز  سے اپنے فن، اعتماد اور صلاحیتوں میں اضافہ کر چکے ہیں اسی درمیان جماعت VIII ہشتم کی طالبہ "اریبہ ماجد" نے اپنی عربی تحریری صلاحیت کو پیش کیا جسے دیکھ کر معروف کہانی کار، بچوں کی کہانیوں کی کئی کتابوں کے مصنف محترم عبدالمجید ماسٹر صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور طالبہ کی بیاض پر حوصلہ افزائی و دعائیہ کلمات رقم کیے ساتھ ہی اپنی کہانیوں کی کتابیں اور قلم دے کر اس طالبہ کی مزید حوصلہ افزائی کی اور دعاؤں سے نوازا۔ ہم ماسٹر عبدالمجید صاحب کے شکر گزار ہیں۔  ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر طالبہ کا انٹرویو، اسکی تحریر (لکھاوٹ) اور حوصلہ افزائی کے ویڈیوز ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے