سید خوش ناز میم کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ(مہاراشٹر میں دوسرا مقام) مبارک ہو
پریس ریلیز:- نہایت ہی خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ انجمن اسلام بدر الدین طیب ہائی اسکول کی قابل، محنتی اور فعال معلمہ "سید خوش ناز محمد علی" کو " ایجوکیشن
Educonnectin"
جیسے معتبر ادارے نے "بیسٹ ٹیچر" کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے- واضح ہو کہ یہ ادارہ قومی سطح پر اساتذہ کو فعال اور متحرک بنانے میں بیش قیمت خدمات انجام دیتا ہے اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
اس برس اس ادارے نے پورے ہندوستان سے اساتذہ اکرام کا انتخاب کیا اور واقعی جو حق دار تھے انھیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اسے ہماری خوش قسمتی اور خوش بختی ہی کہیں گے کہ طلباء و طالبات، اساتذہ اکرام و انتظامیہ کیساتھ ساتھ ہر کسی کے دل میں گھر کرجانے والی منفرد شخصیت کی مالک اور اپنے مضمون کے علاوہ بھی ہر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی انتہائی فعال معلمہ "سید خوش ناز" نے پورے مہاراشٹر میں "دوسرا مقام" حاصل کیا ہے۔
سید خوش ناز کا شمار انجمن اسلام کی ان فعال معلمات میں ہوتا ہے جو نہ صرف تدریس، تدریب و تقریب بلکہ، نظامت اور دیگر پروگرام کی ترتیب و تہذیب کے فرائض بھی بحسن و خوبی انجام دیتی ہیں۔ آپ ہر سال مضافاتی علاقوں میں جا جا کر تعلیمی بیداری اور والدین کی کاونسلنگ کا اہم فریضہ بھی انجام دیتی ہیں جسکی بدولت سینکڑوں طلبہ تعلیم سے دوبارہ جڑے ہیں اور آپ کو مقبولیت بھی ملی ہے- طلباء و طالبات کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشاں رہنے والی خوش ناز مس اپنے مضامین میں جدت مہارت اور مزید بہتری کے لئے ٹریننگ ورکشاپ میں بھی شریک رہتی ہیں۔ اور نئی نئی چیزوں کو سیکھنے میں دلچسپی کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں-
اس عظیم الشان کامیابی پر ادارہ انجمن اسلام کے صدر و اراکین اور ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف، خصوصأ انجمن اسلام بدرالدین طیب جی کے پرنسپال و اسٹاف ممبران، معلمہ سید خوش ناز اور ان کے اہلِ خانہ، دوست و احباب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور الله پاک سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ محترمہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے- اور دن دونی رات چوگنی ترقی کی منازل پر استحکام عطاء فرمائے- آمین ثم آمین
ع
کوشش کے پروں پر ہی پروازِ ترقی ہے
اڑتے ہیں فضاؤں میں ہر آن لگن والے

0 تبصرے