پریس ریلیز:- شہر مالیگاؤں کے گیندہ میدان، چار کمرے میں گذشتہ پانچ سالوں سے زرین فاونڈیشن کے زیر اہتمام یو ایف نرسری اینڈ ٹیوشن کلاسیس کامیابی سے جاری ہے الحمدﷲ امسال سے یہاں کے جی و پری پرائمری اسکول کا بھی آغاز کیا جارہا ہے چند سالوں سے مئی کی تعطیلات کو کارآمد بنانے اور طلباء و طالبات کی چھٹیوں کو کسی ہنر، فن اور صلاحیتوں میں اضافے کے ضمن میں شعیب سر، نجم السحر میڈم و تسنیم میم کی رہنمائی میں یک ماہی سمر کیمپ کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا جارہا ہے- جسمیں وقت کی ضرورت، کراٹے و جسمانی صحت کے لئے اسٹیٹ لیول چمپئن دکشا میم، تحریری صلاحیتوں میں نکھار کے لئے ربانی خطاطی مرکز کے رضوان ربانی سر، انگلش، اردو، مراٹھی اور میتھس کے لیے قابل ٹیچرز، دینی شعور، درس و روزآنہ کے معمولات زندگی کے لئے تربیتی کلاس سیدہ آپا کی نگرانی میں جاری ہے۔ مہندی، کے لئے ایکسپرٹ تنزیلہ مس اور دیگر فن جیسے ڈرائنگ، کرافٹ، ڈیزائن، اسٹیج ڈئیرنگ، اسپورٹس، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اور طلبہ کی خود اعتمادی میں اضافے کی کاوشیں کی جارہی ہیں- یہ سمر کیمپ 6 مئی تا 6 جون جاری رہے گا- بعدازاں ایک پر وقار تقریب میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی جاۓ گی- ایسی اطلاع یو ایف نرسری کے ڈائریکٹر شعیب سر نے دی ہے۔

0 تبصرے