عبدالغفار عبدالرزاق خانوادے کے پہلے حافظ حافظ التمش نعمان کو مبارکباد

 عبدالغفار عبدالرزاق خانوادے کے پہلے حافظ، التمش نعمان کو مبارکباد

تین قندیل، جوہر چوک، مالیگاؤں کے مشہور و معروف خانوادے عبدالغفار عبدالرزاق فیمیلی کے چشم وچراغ "حافظ التمش" نے امسال مدرسہ تجوید القرآن، انصاری مسجد، واقع مصری خاں کا باڑہ، مالیگاؤں سے حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ حافظ التمش، مرحوم عبدالغفار کے پسرزادے، معروف شخصیت شاہد اختر کے نواسے اور نعمان صاحب کے صاحبزادے ہیں جو کہ دی مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں جماعت ہشتم کے طالب علم ہیں- گزشتہ دنوں مدرسہ تجوید القرآن میں منعقدہ روحانی و عرفانی مجلس میں حافظ التمش نعمان نے آخری سورہ تلاوت کر کے زمرہ حفاظ میں شامل ہوۓ- اس موقع پر رشتہ داران، خویش و اقرباء، دوست و احباب اور شرکاء مجلس نے"حافظ التمش" کے ساتھ ساتھ انکے والدین کو بھی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں- ایک ساتھ عصری و دینی علوم کے کامیاب حصول کے لئے الله رب العزت کی خصوصی عنایت، طالب علم حافظ التمش کی سخت محنت، اسکے والدین نعمان سر و عرشیہ میڈم کی بھرپور توجہ و حمایت، دادی ریحانہ کی محبت، شفقت و نصیحت، نانا شاہد اختر و برادران اور نانی صغیرہ بی کی حوصلہ افزائی و اعانت کے ساتھ ہی مدرسے کے اساتذہ کی جانفشانی و مروت شامل رہی۔ علاوہ ازیں ۵ مارچ ۲۰۲۳ء کو مدرسہ ھذا کے زیر اہتمام منعقدہ "مسابقه خطبات جمعہ و عیدین" میں بھی مدرسہ کی تمام شاخوں سے 46 حفاظ کرام کے درمیان میں "حافظ التمش" نے دوم انعام حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی اور حفظ کی عظیم نعمت سے سرفرازی پر حافظ التمش نعمان، اسکے والدین و اہل خانہ کو ایک مرتبہ پھر سے عمیق دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور الله پاک کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ الله پاک حافظ التمش کو دنیا و آخرت میں ہر مقام، ہر امتحان میں کامیاب و سرخرو فرماۓ- آمین ثم آمین
 نیک خواہشات منجانب:- رضوان ربانی، ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ، ربانی خطاطی مرکز، عنایہ ایڈورٹائزر و ادارہ فیضان ربانی، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے