میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر! مقابلہ جاتی امتحان کامیابی سے ہمکنار

"میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر" مقابلہ جاتی تحریری امتحان کامیابی سے ہمکنار

26 بلاکس، اور ایک بڑے ہال میں 700 سے زائد طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی-

پریس ریلیز:- طلباء و طالبات میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شمولیت کا رجحان پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے اس کام کا بیڑہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے اٹھایا ہے۔ جس کی شروعات جماعت نہم کے طلباء و طالبات سے ہم نے کر دی ہے اور دھیرے دھیرے انکی ذہن سازی کرتے ہوئے مستقبل میں اعلی مقابلہ جاتی امتحانات تک رہنمائی ہمارا مقصد ہے۔ ان احساسات کا اظہار مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کیا۔ جو آج ۸ جنوری2023ء بروز اتوار کو سٹیزن کیمپس، سردار پرائمری اسکول میں منعقدہ مقابلہ جاتی امتحان میں شریک طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے- اس امتحان میں مالیگاؤں شہر کی زیادہ تر اسکولوں کے جماعت نہم کے طلباء و طالبات شریک امتحان تھے۔ ڈاکٹر سعید احمد فیضی، عبدالرحیم بھیا، عبدالرحمن شاہ، جمیل رضوی، برج موہن شکلا، ڈاکٹر عبدالحمید انصاری، ڈاکٹر آصف سلیم، فرنود رومی و خلیل عباس کے علاوہ دیگر اسکولوں سے تشریف فرما ہیڈ، انچارج و اساتذہ کرام نے فورم کے اقدام و انتظامات کی ستائش کی اور طلبہ کا جم غفیر دیکھنے کے بعد اس بات کا اظہار کیا کہ ہمارے طلبہ میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے انہیں صرف رہنمائ  کی ضرورت ہے- جس طرح سے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے یہ تاریخ ساز اقدام اٹھایا ہے۔ ہم فورم کے صدر و اراکین کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں-
عیاں رہے کہ آج ہی کے دن شہر بھیونڈی میں رئیس ہائی اسکول کیمپس میں بہ یک وقت "میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر" تحریری امتحان، منعقد ہوا اور یہاں بھی 200 سے زائد طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کر کے اسے انتہائی کامیابی سے ہمکنار کیا- دونوں شہروں میں بیک وقت کامیاب انعقاد پر فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے بھیونڈی اور مالیگاؤں کی تمام ہی اسکولوں کے مینجمنٹ، اساتذہ، اور امتحان میں شریک طلبہ کو عمیق دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ۲۹ جنوری ۲۰۲۳ء بروز اتوار کو نتائج کا اعلان، تقسیم انعامات اور آگے کی رہنمائی و لائحہ عمل سٹیزن کیمپس کے ایوبی ہال میں کیا جائے گا- اس موقع پر فورم کے فیروز حسین بادشاہ (سرپرست) مختار یوسف، ظہیر قدسی، اعجاز صدیقی، عبدالعظیم فلاحی، عارف حسین، رضوان ربانی، زاہد یوسفی، محمد عارف دلار، ایوبی معاذ، وسیع ندیم، اسماعیل وفا، بشری میڈم، فردوس میڈم، رقیہ میڈم از اول تا آخیر موجود رہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے