بشری' ملٹی کئیر ہاسپٹل کا شاندار افتتاح و آغاز

پیشہ طب خدمت خلق سے جڑا ہے- مفتی محمد اسماعیل
بشری' ملٹی کئیر ہاسپٹل کا شاندار افتتاح و آغاز
پیشہ طب خدمت خلق سے جڑا ہوا ہے اس لئے اس میں شفافیت اور شرافت ہونی چاہیے ان جملوں کا اظہار شہر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے کیا- شہر کے قلب میں واقع مولانا ابولکلام آزاد روڈ، ہندوستان والا بلڈنگ و مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کے درمیان میں واقع بشری' ملٹی کئیر ہاسپٹل کا شاندار افتتاح مورخہ ۱۹ مارچ ۲۰۲۳ء، بروز اتوار کی شام چھ بجے، حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی، ڈاکٹر افتخار احمد، محمد رضا سر،بدرالدجیٰ سر، عبدالعظیم فلاحی و مولانا امتیاز اقبال وغیرہ کی موجودگی میں ربن کٹ کر کے عمل میں آیا- قبل اسکے ایک مختصر افتتاحی تقریب ڈاکٹر افتخار احمد صاحب کی صدارت میں ہوئی آپ نے بشری' ملٹی کئیر ہاسپٹل کے ڈاکٹر بی بی فاطمہ، ڈاکٹر شرجیل و معاون ڈاکٹرس کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔ عبدالعظیم فلاحی سر، محمد رضا سر و مولانا امتیاز اقبال صاحبان نے بھی مختصراً اظہار خیال کیا اور شعبہ طب کو خدمت خلق سے تعبیر کیا نیز جملہ ڈاکٹر صاحبان کو نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب کا آغاز حافظ عبدالرب کی قرات سے ہوا۔ عمران احمد نے نعت پیش کی- دعا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے کی- عیاں رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر عثمانی، ڈاکٹر اظہر قاضی، ڈاکٹر حذیفہ، عبدالحلیم عثمانی، محسن خان و ٹیم جو گذشتہ کئی سال سے مرسی ہاسپٹل اپنی خدمات پیش کررہے تھے۔ اب بشری' ملٹی کئیر ہاسپٹل میں ڈاکٹر بی بی فاطمہ (ماہر امراض اطفال)و ڈاکٹر شرجیل کیساتھ یہ مکمل ٹیم 24گھنٹہ عوام الناس و ضرورت مندوں کے لیے اپنی خدمات انجام دیں گے اسی کیساتھ ساتھ ہاسپٹل میں ہڈیوں کے امراض، جلدی امراض، آنکھوں کے امراض، نفسیاتی امراض و دماغی امراض کے مریضوں کے لیے شہر و بیرون شہر کے ماہر ڈاکٹرس کی خدمات بھی حاصل کی جاۓ گی- تقریب میں شہر عزیز کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات، ڈاکٹرس، خویش واقارب نے شرکت کی نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بحسن و خوبی نبھاۓ-شکریہ بھی آپ ہی نے ادا کیا-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے