پھر ہوا سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا نام روشن

پھر ہوا سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا نام روشن
آل مالیگاؤں ہائی اسکول مقابلہ غزل خوانی میں دوم انعام


 پریس ریلیز:- الحمدﷲ ثم الحمدﷲ! سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانصرام جاری سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کا ایک مرتبہ پھر نام روشن ہوا۔ ایم ایس ای کے زیر اہتمام آل مالیگاؤں ہائی اسکول مقابلہ غزل خوانی میں سردار کی طالبہ "عفیفہ شفیق" نے دوم مقام حاصل کرتے ہوئے مومینٹو، گفٹ ہیمپرس، نقد اور سند کے ساتھ خوب سارے ستائشی کلمات حاصل کیے۔ شہر مالیگاؤں کی اسکولوں کے مابین غزل گائیکی کے اس پروگرام میں کل ۲۱ امیدواروں نے شرکت کی۔ اسکول ھذا سے دسویں اے سیمی انگلش کی طالبہ "عفیفہ شفیق" نے نا صرف بہترین انداز میں غزل پیش کی بلکہ جج صاحبان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور "دوم انعام" حاصل کیا۔ اس موقع پر سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے طالبہ عفیفہ، اسکے والدین، پرنسپال ایوبی شاہد سر اینڈ اسٹاف ممبران کو خوب خوب مبارکباد پیش کی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے