سردار ہائی اسکول کی طالبہ مہروز انجم آل مالیگاؤں ہائی اسکول تحت اللفظ نظم خوانی میں دوم انعام سے سرفراز

آل مالیگاؤں ہائی اسکول تحت اللفظ نظم خوانی مقابلے میں سردار ہائی اسکول دوم انعام سے سرفراز
الحمدللہ ثم الحمدﷲ! شہر عزیز مالیگاؤں کے سٹیزن ویلفیئر ایجوکیش سوسائٹی کے زیر انصرام جاری سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی طالبہ مہروز انجم حبیب الرحمن کو آل مالیگاؤں ہائی اسکول تحت اللفظ نظم خوانی مقابلے میں دوم انعام سے سرفراز کیا گیا جو جمہور ہائی اسکول کے زیر اہتمام جمہور کیمپس میں منعقد تھا۔ مہروز انجم کی شاندار پیشکش پر جج حضرات نے دوم انعام کا حقدار قرار دیا- سفری بیگ، دیوار گھڑی، گفٹ، کتابوں کا سیٹ، نقد رقومات اور سند دے کر طالبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی- اس موقع پر سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے مہروز انجم، اسکے والدین، اور طالبہ کی تیاری کروانے والے اساتذہ رمضان مکی سر، رضوان ربانی سر، پرنسپال ایوبی شاہد سر و اسٹاف ممبران کو مبارکباد پیش کی ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے