محمد ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کرنا عین سعادت کی بات ہے- مولانا آصف شعبان

محمد ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کرنا عین سعادت کی بات ہے- مولانا آصف شعبان

 اسوۃ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نوجوان نسل کو متعارف کرانا انتہائی ضروری- ڈاکٹر منظور حسن ایوبی
سٹیزن کیمپس میں آل مالیگاؤں جونئیر و ڈی ایڈ کالج طلبہ کے مابین مقابلہ نعت خوانی
 
پریس ریلیز:- موجودہ دور میں گزرتے لمحات میں اسوۃ حسنہ سے نوجوان نسل کو روشناس کروانا انتہائی ضروری امر ہے اور سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کرنا عین سعادت و خوش نصیبی کی بات ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا آصف شعبان صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا- مورخہ 27دسمبر 2022ء بروز منگل کو سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے زیر اہتمام، سٹیزن کیمپس کے ایوبی ہال میں منعقدہ آل مالیگاؤں جونئیر و ڈی ایڈ کالجس کے مابین مقابلہ نعت خوانی سے مخاطب تھے۔

 استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے تئیں فکر مندی سے موجودہ نسل بالکل بھی واقف نہیں ایسی تقاریب کے انعقاد کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو نبی کریم ﷺ کے مقام مرتبے سے واقف کروائیں- آپ نے مقابلے میں شامل تمام ہی طلباء و طالبات انکے اساتذہ اور اسکولوں کو مبارکباد پیش کی-

 اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے پرنسپل ایوبی شاہد سر نے بھی طلباء و طالبات کو نبی ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی اور بتایا کہ یہ مقابلہ مرحوم حاجی اقبال احمد محمد یعقوب اشرفی کی یاد میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ 

مقابلے میں شہر مالیگاؤں کی تقریبا 18 جونئیر و ڈی ایڈ کالجس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور نعت نبی کریم ﷺ گنگنا کر محفل میں سماں باندھ دیا۔ عبدالغفار منشی، ڈاکٹر عتیق فہمی صاحبان نے بھی نعت پاک پیش کی- رشید آرٹسٹ و اعجاز صدیقی سر نے تاثرات پیش کیے۔ جبکہ اسٹیج پر ڈاکٹر اشفاق انجم، ڈاکٹر عبدالحمید انصاری، ڈاکٹر آصف سلیم، صالح ابنِ تابش، ایوبی جمیل حسن، ایوبی معاذ احمد، انیس نکھار، انور سیٹھ، عبید سیٹھ وغیرہ رونق افروز تھے۔

 فرائض منصفی ظہیر ابنِ قدسی، محمد عارف دلار و اعجاز صدیقی صاحبان نے ادا کیے۔ اول انعام مومن صدیقہ، جمہور ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، دوم انعام مومن جویریہ، سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، سوم انعام عائشہ صدیقہ، جے اے ٹی کالج آف ایجوکیشن کے علاوہ اول اعزازی انعام شمس تبریز، دی مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، اعزازی دوم، انصاری عافیہ، حضرت بی بی فاطمہ ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کو ملا- تمام ہی شرکاء مقابلہ طلبہ کو رائٹنگ پیڈ، قلم اور سند دے کر حوصلہ افزائی کی گئی تقریب کی نظامت رمضان مکی سر نے کی، تحریک صدارت شفیق سر، تائید صدیق اکبر سر، مہمانان کا تعارف رضوان ربانی سر، جبکہ شکریہ اقبال سر نے ادا کیا-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے