بننا ہے تو آئ اے ایس آفیسر بنیے!!!!

بننا ہے تو آئ اے ایس آفیسر بنیے!!! 
سرکاری ملازمتوں میں آئی اے ایس آفیسر کی ملازمت بہت نمایاں اور ممتاز سمجھی جاتی ہے جو لوگ آئی اے ایس آفیسر بن جاتے ہیں ان کا مستقبل نہایت ہی تابناک، چمکدار و روشن ہوتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی اے ایس آفیسر کو جس گاؤں، شہر یا ضلع میں نامزد کیا جاتا ہے وہ اس علاقے کا افسر اعلی ہوتا ہے چنانچہ بجلی بورڈ، واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ، محکمہ پوسٹ، ریونیو ڈپارٹمنٹ، محکمہ فوڈ و صحت وغیرہ سب اسی ایک آئی اے ایس آفیسر کے ماتحت ہوتے ہیں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ انکی تنخواہ کیا ہوتی ہے؟ ان اعلیٰ آفیسران کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہانہ سے بھی زائد ہوتی ہے اور دیگر سہولیات مثلاً رہائش کے لیے بنگلہ، نوکر چاکر، فور وہیلر گاڑیاں، سیکورٹی گارڈس اور دیگر سہولیات بھی مہیا ہوتی ہیں- 
جو نوجوان طلباء و طالبات مستقبل میں کچھ بننا چاہتے ہیں جیسے ڈاکٹر، انجنئر، وکیل، پروفیسر، ٹیچر، بزنس مین وغیرہ وغیرہ انہیں چاہیے کہ وہ پہلے آئی اے ایس آفیسر بننے کوشش ضرور کریں- آئی اے ایس آفیسر بننے کے لیے گریجویشن کے بعد جو امتحان دینا پڑتا ہے وہ مشکل تو ضرور ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں! جو محنت کرتا ہے اسے کامیابی ضرور ملتی ہے گو کہ یہ امتحان بہت ٹف ہوتا ہے ہزاروں بچے ناکامی کا شکار ہوتے ہیں اور ہم بھی ناکام ہو جائیں گے- اس قسم کے منفی خیالات، ڈر و خوف کو دل سے نکال باہر کیجئے- صحیح سمت میں مثبت سوچ و فکر کے ساتھ، جہد مسلسل کامیابی کی ضمانت ہو جاتی ہے۔  
آج جو طلباء و طالبات نہم (نویں جماعت) میں زیر تعلیم ہیں آج سے  6/7 سال بعد گریجویٹ ہو جائیں گے تب وہ بھی اسی طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کر سکیں گے ان طلباء و طالبات کے دل و دماغ سے اس طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات کا ڈر و خوف نکالنے کے لیے ہی مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے یو پی ایس سی / ایم پی ایس سی طرز کا ایک تحریری امتحان منعقد کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو بتاریخ 8 جنوری 2023ء بروز اتوار کو سٹیزن کیمپس، اسلام نگر، مالیگاؤں کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں ہوگا۔ تمام ہی ہائی اسکولوں میں عریضہ فارم روانہ کیے گئے ہیں- بیدار مغز والدین و سرپرست حضرات اپنے بچوں کو اس تحریری امتحان میں شرکت کی ترغیب دیں اور اسکول کی معرفت یا ڈائریکٹ ہم سے رابطہ کریں- اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، انچارج صاحبان بھی اپنے اسکولوں کے جماعت نہم کے ذہین و ہونہار طلباء و طالبات کا فارم پر کر کے جلد از جلد رجسٹریشن کروائیں یاد رہے یہ امتحان اردو میڈیم کے علاوہ سیمی انگلش و انگریزی میڈیم میں بھی ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے، مختار یوسف سر 9226941158 اعجاز صدیقی سر 7020221001  رضوان ربانی سر 8983174977 اور بشری میڈم 8999850273 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے- فقط مختار یوسف سر، رکن مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے