نعتیہ مقابلے میں سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی طالبہ عفیفہ شفیق دوم انعام سے سرفراز

نعتیہ مقابلے میں سردار ہائی اسکول کی طالبہ عفیفہ شفیق دوم انعام سے سرفراز

پریس ریلیز:-  الحمدللہ ثم الحمدﷲ! شہر عزیز مالیگاؤں کے ادارہ جاوید ضیاء، باب اشرف، نزد خانقاہ اشرفیہ، کے زیر اہتمام مورخہ ۱۹ نومبر ۲۰۲۲ءبروز سنیچر، سٹیزن کیمپس، مالیگاؤں میں منعقدہ "دوسرا آل مالیگاؤں نعتیہ انعامی مقابلے" میں سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی جماعت دہم اے کی طالبہ "عفیفہ شفیق احمد" نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت شہہءدیںﷺ گنگنا کر شہر عزیز کی مختلف اسکولوں اور مدارس سے آۓ تقریباً ۳۰ شریک مقابلہ طلباء و طالبات میں دوم مقام حاصل کر کے اپنا اپنے والدین اساتذہ اور اسکول کا نام روشن کیا ہے- اس کامیابی پر سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب ، سردار ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے پرنسپال ایوبی شاہد سر و اسٹاف ممبران نے عفیفہ شفیق انکے والدین اور معاونت کرنے والے اساتذہ اقبال سر و رضوان ربانی سر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اور طالبہ کے تابناک مستقبل کے لئے دعاوں سے نوازا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے