پریس ریلیز:- شہر عزیز مالیگاؤں کے مشہور و معروف سٹیزن کیمپس میں جاری ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ڈی ایل ایڈ کالج کی پرنسپال محترمہ برکتی فرحت میڈم اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگئیں- اس موقع پر چئیرمین سٹیزن کیمپس محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کہا کہ محترمہ برکتی فرحت میڈم ڈی ایڈ کالج کی اول دن سے پرنسپال رہیں آپ نے اپنی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ہوئے ڈی ایڈ کالج کو کامیابی و کامرانی سے یہاں تک پہنچایا اور ہزاروں طلباء و طالبات کو درس و تدریس کے شعبے سے جوڑنے کا کام کیا۔ کیمپس کے سیکریٹری محترم ڈاکٹر آصف سلیم صاحب نے اس موقع پر کہا کہ قوانین و ضوابط کی رو سے سبکدوش ہونا پڑتا ہے ورنہ معلم کبھی بھی اپنے فرائض سے سبکدوش نہیں ہوتا، اس موقع رکن سوسائٹی و سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین میڈم نے بھی ستائشی کلمات ادا کیے اور برکتی فرحت میڈم کی خدمت میں تحائف پیش کیے- فرحت میڈم نے سوسائٹی کے صدر و اراکین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا- بعد ازاں شیواڑے سچن سر کو بطور پرنسپال ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور انکا شال و گلدستہ دے کر استقبال کیا گیا- اس موقع پر کیمپس کے سیکریٹری ڈاکٹر آصف سلیم صاحب، ایوبی پروین میڈم صاحبہ، ایوبی معاذ احمد صاحب ، اسٹاف ممبران و دیگر حاضر تھے- نظامت لبنیٰ میڈم نے کی-

0 تبصرے