*گذشتہ دو دہائی سے ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست کامیابی و کامرانی سے جاری ہے- اس ماہ مورخہ 24- ستمبر، 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب (صدر انجمن ترقی اردو ہند، شاخ مالیگاؤں و صدر سی سی آئی) کی صدارت میں ہوگی- محترم عبدالمجید ماسٹر اور محترم فرحان دل صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- یہ نشست صدر ادارہ نثری ادب محترم محمد اسحق خضر صاحب سے موسوم ہے۔ جس میں محترم عمران جمیل، محترم طاہر انجم صدیقی، محترم عتیق شعبان اور محترم محمد رضا صاحبان اظہار خیال فرمائیں گے- محترم محمد عاکف ابن اسحق خضر صاحب بطورِ مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-*
پروپیگنڈہ سیکرٹری
*رضوان ربانی*

0 تبصرے