مورخہ 5 ستمبر ٹیچرس ڈے کے موقع پر دارالعلم انگلش میڈیم اسکول (قلعہ برانچ ملٹی پرپز ہال) میں ایک با وقار تقریب کا انعقاد انصاری محمد ہارون سر (سبکدوش ہیڈ ماسٹر جامعة الهدىٰ) کی صدارت میں کیا گیا۔
اس تقریب کی خاصیت یہ تھی کہ اس محفل میں اسکول کے فاؤنڈر اور چیئرمن محمد حذیفہ ہدائی سر کی مادرِ علمی جامعة الھدیٰ کے سبکدوش اساتذہ انصاری محمد ہارون سر، عابد سبحانی سر اور انصاری فضل الرحمن سر کو مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کا آغاز ثوبیہ میم کی قرات سے ہوا۔ بچوں کے ذریعے ہی prayer لی گئی۔ افتتاحی اور استقبالیہ کلمات اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم نے پیش کیا۔ ساتھ ہی مہمانان کا تعارف بھی پیش کیا۔ بعدِ ازاں مہمانان کی خدمت میں چیئرمن حذیفہ سر کے ہاتھوں گلوں کا نذرانہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔
اُمِ ماریہ (3rd std) نے اردو زبان میں تقریر پیش کی۔ عریشہ (L-K.G)، آیت، نورین، لیزیٰ (U.K.G)، زین الدین زیدان، اشہر، ام ہانی (1st std) نے درسی کتابوں سے مختلف اسباق و دیگر مشمولات پیش کیں۔ ماریہ (3rd std), زبیدہ، یمنیٰ، عائشہ صدیقہ (4th) نے نظم "استادِ محترم کو میرا سلام کہنا" بہترین انداز میں پیش کیا۔ اقراء، آسیہ (2nd std)، عائشہ صدیقہ، یمنیٰ (4th std) نے اپنے ٹیچرس کا کردار کرتے ہوئے تدریس کا فریضہ انجام دینے کی کوشش کی۔ اسی طرح انابیہ، حبیبہ، زیہان، احمد حاشر (2nd std) نے انچارجیس، پرنسپل میم اور چیئرمن سر کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی کوشش کی۔ عَلیشہ، عائشہ، صالحہ، مدیحہ، امان، عبداللہ، زیبان، طلحہ، ارسلان، سُجید (3rd & 4th std) نے بہترین ایکشن سانگ "شکریہ آج جو بھی ہیں آپ کی بدولت" پیش کیا۔ اس کے بعد مینیجمنٹ کی جانب سے پرنسپل میم اور چیئرمن سر کے ہاتھوں تمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو تحفوں سے نوازا گیا۔ اسی طرح معزز مہمانان کی خدمت میں تہنیتی کلمات تحریر کی ہوئی خوبصورت فریم پیش کی گئی۔ انصاری فضل الرحمن سر اور صدرِ تقریب محمد ہارون سر نے اپنے مخاطبت میں طلبہ اور اساتذہ کو قیمتی نصیحتیں کیں، بچوں کے بہترین performance کی سراہنا کی، خوب دعائیں دی۔ اظہارِ تشکر شعیب سر (انچارج نور باغ برانچ) نے پیش کیا۔ نظامت صبا میم (انچارج قلعہ برانچ) نے کی۔
بچوں نے اپنے ٹیچرس سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیر سارے گفٹ پیش کیے۔ ٹیچرس نے بھی تمام بچوں کو چاکلیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی۔
بچوں کی تیاری میں جملہ اسٹاف نے بھرپور محنت کی۔ پروگرام کے اختتام کے بعد مینیجمنٹ اور پرنسپل کی نئی تزئین شدہ آفس کا افتتاح تمام مہمانان کی موجودگی میں عابد سبحانی سر کے ہاتھوں ribbon cutting کے ذریعے عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسکول بلڈنگ کو decorate کیا گیا تھا۔
منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا،

0 تبصرے