دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں پرچم کشائی اور تہذیبی و ثقافتی تقریب

*دارالعلم انگلش میڈیم اسکول میں پرچم کشائی اور تہذیبی و ثقافتی تقریب*

    حسبِ روایت مورخہ 15 اگست پچہترویں یومِ آزادی کے موقع پر دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی جانب سے باغبان جماعت خانہ (نور باغ) میں جشن یومِ آزادی تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا۔ 

     پرچم کشائی کا فریضہ خان انعام الرحمٰن سر (سبکدوش HM سردار اسکول، رکن لسانی کمیٹی اردو بال بھارتی) کے دستِ مبارک سے صبح 8 بجے انجام پذیر ہوا۔ پروگرام کی صدارت بھی موصوف کے ہی ذمہ رہی۔ 
      تقریب کا آغاز ثوبیہ میم (ٹیچر قلعہ برانچ) کی خوش الحان تلاوتِ قرآن اور اردو ترجمہ سے ہوا۔ نعت پاک کا نذرانہ دوسری کلاس کے بچوں نے پیش کیا۔ 
     افتتاحی کلمات میں اسکول کی پرنسپل افراح ناز میم نے مہمانوں کے لیے استقبالیہ کلمات کہے، جشنِ آزادی پر روشنی ڈالی، نیز دارالعلم کے زیرِ انصرام معذور بچوں کے لیے قائم کردہ نیا ادارہ "ہوپ اسکول فار اسپیشل نیڈس" کا تعارف پیش کیا۔ ساتھ ہی دارالعلم کیمپس کے عنقریب قیام کی خوشخبری بھی سنائی۔ 
     مہمانان کا تعارف صبا میم (انچارج قلعہ برانچ) نے پیش کیا۔ 
     بعدِ ازاں صدر تقریب اور تمام ہی معزز مہمانان کا اسکول کے چیئرمن محمد حذیفہ ہدائی سر کے ہاتھوں پھولوں کا نذرانہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ 
     اس کے بعد اسکول کے ننھے منھے بچوں نے حب الوطنی گیتوں پر ایکشن سانگ، اردو، انگریزی اور مراٹھی زبانوں میں تقاریر، ترانہ ملی، شہر عزیز مالیگاؤں کے سات شہداء پر مبنی رول پلے، مجاہدینِ آزادی کا کردار، ملک کی مختلف ریاستوں کے کلچر کو ظاہر کرنے والا شو جیسی بہترین پیشکش سے مہمانان اور سرپرستوں کا دل موہ لیا۔
      اس کے بعد مختلف مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے بچوں کو مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی پروگرام کی سرگرمیوں میں شریک تمام بچوں کو خوبصورت مومنٹو بھی تفویض کیا گیا۔ اس کے بعد دو خواتین اور دو مرد سرپرستوں نے اسکول کے تئیں اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔
     اخیر میں صدر تقریب خان انعام الرحمٰن سر، ڈاکٹر اقبال برکی سر (سبکدوش معلم ATT)، انصاری فضل الرحمن سر (سبکدوش معلم جامعة الھدیٰ)، اعجاز شاہین (سوشل ایکٹیوسٹ) نے جشنِ آزادی اور دارالعلم اسکول کے ضمن میں اپنے مزین اور حوصلہ افزاء خیالات کا اظہار کیا۔ 
    دیگر مہمانان میں مشیر انصاری سر (سبکدوش معلم ATT)، ایوب رحمانی سر (سابق ڈائریکٹر جنتا بینک)، نعیم اقبال سر (سبکدوش معلم MHS)، انصاری انعام الرحمٰن سر (سبکدوش معلم ATT)، ابوالعمران سر (ریحان پیپرس) اور اسکول ٹیچرس کے سرپرست تقریب کی زینت رہے۔ 
     نظامت کے فرائض صبا میم نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اظہارِ تشکر شعیب سر (انچارج نور باغ برانچ) نے کیا۔ 
     جشن آزادی کی خوشی میں تمام طلبہ میں خشک میوہ جات تقسیم کیا گیا۔ ساتھ ہی تمام معزز مہمانان اور جملہ اسٹاف کی خدمت میں بھی ہدیہ پیش کیا گیا۔ 
      پروگرام کی کامیابی کے لیے قلعہ برانچ، نور باغ برانچ اور ہوپ اسکول کے جملہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے از اول تا آخر بھرپور معاونت کی۔ سرپرست خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے اخیر تک پروگرام میں شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ 

منجانب :
ڈپارٹمنٹ آف میڈیا،
دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے