اس خلاء کو پر کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔
پریس ریلیز:- ایک معلم کبھی اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش نہیں ہوتا، اور ایک با عمل معلم کے سبکدوش ہو جانے پر جو خلاء ہوتا ہے اسے پر کرنا ناممکن تو نہیں مگر مشکل ضرور ہے- ان خیالات کا اظہار تقریب تہنیت و سپاس گذاری برائے مہ جبیں محمد خالد محوی (صدر معلمہ اسکول نمبر 6 نئی ایم ایم سی مالیگاؤں) میں مقررین نے کیا۔ مہ جبیں محمد خالد محوی صاحبہ اپنی طویل ترین 36 سالہ بے داغ، صاف سروس سے سبکدوش ہو گئیں جو گذشتہ ۱۱ سالوں سے صدر معلمہ کے فرائض بھی بحسن خوبی انجام دے رہی تھیں- 21-اگست کی صبح گیارہ بجے حاجی عبدالحکیم جماعت خانہ، میں تقریب تہنیت و سپاس گذاری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جسکی صدارت کے فرائض سبکدوش اسسٹنٹ ہید ماسٹر ایم ایچ ایس اور صاحب اعزاز کے استاد محترم ابراہیم اعجاز سر نے ادا کیے۔جبکہ رونقِ اسٹیج ایف ڈبلیو چوہان (اے او) محوی محمد خالد، شیخ سلیم، اشفاق قیصر، رمضان مکی، شاہد سیٹھ ایولے والے، ضیاء اکاونٹنٹ، انور حسین سر، عتیق قیوم، سید ہاشم علی، مبارک سر، شفیق انور،الطاف احمد، ایڈوکیٹ ہدایت الله، رضیہ آپا، محوی غزالہ آپا، نگار فاطمہ آپا، ذکیہ آپا، سلمیٰ آپا و دیگر رونقِ اسٹیج رہے جبکہ سامعین میں اسکول نمبر 6 نئی اور 61 کے اسٹاف ممبران، طلباء و طالبات، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر و اراکین اور عمائدین شہر کثیر تعداد میں حاضر تھے۔ مقررین میں مصباح آپا، عتیق قیوم سر، مبارک سر، اشفاق قیصر سر، محوی عارف سر، شیخ سلیم سرکے علاوہ اے او اسکول بورڈ، ایف ڈبلیو چوہان نے مہ جبین آپا کی خدمات کی ستائش کی جبکہ صاحب اعزاز کی خدمت میں سپاسنامہ کی خواندگی معین اسحق سر نے کی جسے آپ نے ہی قلم بند کیا تھا- اس موقع پر صاحب اعزاز محترمہ مہ جبین محوی خالد نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا- اور الله رب العزت کا شکریہ ادا کیا- خطبہ صدارت کے بعد صاحب اعزاز کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے- تقریب کا آغاز طالبہ فاطمہ محمد عارف کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ حمد و نعت باالترتیب اسکول کی طالبات عرشیہ و فاطمہ نے پیش کیے۔ تحریک صدارت مجاہد نثار سر جبکہ تائید شیخ شاکر سر نے کی، مہمانان کا تعارف رضوان ربانی جبکہ اغراض و مقاصد عثمانی منصور سر نے پیش کیا- اسکول کی جماعت ہفتم کی طالبہ نے بھی تاثرات پیش کیے- دوم و سوم کی ننھی طالبات نے مہمانان کی خدمت میں بہترین ایکشن کے ساتھ استقبالیہ گیت اور ہفتم کی طالبات نے اپنی صدر معلمہ کی خدمت میں وداعیہ گیت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر جبکہ، شکریہ محوی عارف سر نے ادا کیا۔ بعد از تقریب پر تکلف ظہرانے کا بھی نظم رہا۔ پوری تقریب کو ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے-

0 تبصرے