ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ڈی ایل ایڈ کالج، سال اول کے نئے بیچ کا آغاز

ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ڈی ایل ایڈ کالج، سال اول کے نئے بیچ کا آغاز

شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی (سٹیزن کیمپس) کے زیر انصرام جاری ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ڈی ایل ایڈ کالج میں سال ۲۰۲۲-۲۳ء کے نئے بیچ کا پروقار آغاز ہوا۔ اس موقع پر کیمپس کے روح رواں و چئیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے حاضر آۓ طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ طلبہ خوش نصیب ہیں جو آپ نے ڈی ایل ایڈ کورس کا انتخاب کیا ہے موجودہ دور میں بظاہر اس کورس کو لوگ اتنی اہمیت نہیں دے رہے ہیں جبکہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل کورس ہے جس کے کرنے کے بعد آپ قوم کے معمار کہلائیں گے ایک ٹیچر بن جائیں گے سماج میں جتنے بھی اہم شعبہ جات ہیں سب کے ماہرین کے پیچھے کسی نا کسی استاد کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ آپ نے پرنسپال و اسٹاف ممبران کی ستائش بھی کی اور طلبہ کو ان سے استفادہ کرنے کی گذارش کی- قبل اسکے پرنسپال برکتی فرحت میڈم نے کالج کے متعلق ساری تفصیلات، رولس اینڈ ریگولیشن اور اساتذہ کا تعارف طلبہ کے گوش گزار کیا۔ لبنیٰ میڈم نے صدر تقریب کا تعارف پیش کیا- اس موقع پر محمد عارف سر، مشیرہ میڈم، شاہینہ میڈم، طیبہ میڈم و دیگر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف ممبران حاضر تھے

۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے