"پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب کا تحقیقی مقالہ شودھ گنگا ریسرچ ویب سائٹ پر دستیاب"

"پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب کا تحقیقی مقالہ شودھ گنگا ریسرچ ویب سائٹ پر دستیاب"
دھولیہ :شمالی  مہاراشٹر کے علاقہ خاندیش کے شہر دھولیہ کی معروف تعلیمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب کی گرانقدر تحقیقی کاوِش "مغربی خاندیش کے اردو شعراء اور اُن کی شعری خِدمات "ہندوستان کی موقر ریسرچ ویبسائٹ شودھ گنگا http://shodhganga.inflibnet.ac.in پر اپلوڈ کردی گئی ہے _ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس وی پی ایس آرٹس اینڈ کامرس کالج کے سبکدوش پروفیسر و کویتری بہنا بائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی جلگاؤں کے ریسرچ گائیڈ" پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب" نے 1989 میں" مغربی خاندیش کے اردو شعراء اور اُن  کی شعری خدمات" کے حوالے سے اپنی تحقیق کا آغاز ممبئی یونیورسٹی کے معتبر ریسرچ گائیڈ پروفیسر نظام الدین ایس گوریکر صاحب کی نگرانی میں انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ممبئی کی معرفت کی _موصوف نے 1857 سے جون 1988 تک مغربی خاندیش کے تمام اردو شعراء کی شعری خدمات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے نوسو پچاس صفحات پر مشتمل تحقیقی مقالہ ترتیب دیا _ اس تحقیقی مقالے کی کتابت مرحوم محمد مصطفیٰ غیاث صاحب (مالیگاؤں) نے کی تھی _ ممبئی یونیورسٹی نے اس تحقیقی مقالے کی جانچ کے بعد 31  جولائی 1989 کو ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری تفویض کی _ آپ کے اس گرانقدر تحقیق کو ہندوستان کی معتبر تحقیقی ویب سائٹ شودھ گنگا جس پر اردو انگریزی و دیگر مضامین کے ہزاروں تحقیقی مقالے ریسرچ اسکالرز کے استفادے کے لیے موجود ہیں اردو لٹریچر کے 935 مقالوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب کی تحقیق "مغربی خاندیش کے اردو شعراء اور ان کی شعری خدمات" کی شمولیت قابلِ تحسین و آفرین ہے _ اس موقع پر زبان وادب کے اساتذہ و ریسرچ اسکالرز بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر اشفاق انجم، ماہرِ لسانیات سلیم شہزاد صاحب ،مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب ،ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر شیخ مجیب،ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی، خلیقی عبدالباسط، غفران انصاری ،انعام الرحمن خان،انور سر، خورشید سر (درخشاں آرٹ) ، یاسین اعظمی اور دھولیہ کے استادالاساتذہ نعیم ابن علیم صاحب،مشہور شاعر شکیل ابن شرف صاحب، ڈاکٹر اشفاق سکلگر،ڈاکٹر پورنیما وانکھیڈے (زینت شیخ) نے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب کی خدمت میں گلدستہ مبارکباد پیش کی ہے _

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے