پریس ریلیز:- علمی، ادبی و صنعتی شہر بھیونڈی کی مشہور و معروف م، ادبی، آئینی و تعلیمی شخصیت، مہاراشٹر پردیش این سی پی کے سیکریٹری، مومن کانفرنس، جمیعۃ العلماء بمبے مرکنٹائل بینک کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن، چئیرمین رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج، بھیونڈی عالی جناب محترم ایڈوکیٹ یاسین مومن صاحب نے شہر مالیگاؤں کی مشہور و معروف علمی و ادبی و تعلیمی شخصیت، سٹیزن کیمپس اور مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو "برٹش امریکن یونیورسٹی آف کوئین میری" یونائیٹڈ کنگڈم، سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کی- آپ نے مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے تعلیمی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے اقلیتوں کے تعلیمی گراف، معیار تعلیم، بالخصوص مسلمانوں کے بچوں کے (جمود و ضائیگی) ڈراپ آوٹ اور دسویں جماعت کے بعد طلباء کی تعلیم سے دوری، اور طالبات کے تعلیم ترک کر دینے جیسے اہم نکات پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب سے گفتگو کی ڈاکٹر موصوف نے ایڈوکیٹ یاسین مومن کو بتایا کہ وہ اور انکی ٹیم (مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم) اس ضمن میں کاروائ کا آغاز کر چکے ہیں اور ڈراپ آوٹ، ترک تعلیم، جمود و ضایئگی کے فیصد کو یقینا زہرو تک پہنچانے میں اپنا دست تعاؤن دراز کریں گے اور مضافاتی، پسماندہ اور پچھڑے علاقوں کا دورہ کرکے والدین و سرپرستوں کو بیدار کرنے کے ضمن میں ہماری ٹیم اپنی کوششوں میں سرگرداں ہے۔

0 تبصرے