پریس ریلیز:- شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف اسکس لائبریری کے زہر اہتمام ایک نعتیہ مشاعرے کا انعقاد بتاریخ ۳ ستمبر ۲۰۲۲ء بروز سنیچر، بوقت شب دس بجے اسکس لائبریری کی بالائی منزل پر واقع "ہارون بی اے کلچرل ہال" میں ہوگا - اس مشاعرے کی صدارت مشہور و معروف ادیب، ناقد و شاعر، ڈاکٹر اشفاق انجم صاحب فرمائیں گے- جبکہ، واحد انصاری، الطاف ضیاء، خالد انور، رفیق سرور، سہیل آزاد، محمد رضا، پرواز اعظمی، مسعود ملک، مشتاق احمد مشتاق، ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی، فرحان دل، جمیل ساحر، مقصود اشرف، عرفان ندیم، فیاض سالک، جمیل الماس و ڈاکٹر انیس بوستانی صاحبان اپنے کلام بلاغت سے حضورﷺ کی شان اقدس میں مدحت کے پھول نچھاور کریں گے- مشہور ناظم مشاعرہ ارشاد انجم نظامت کے فرائض انجام دیں گے اہل ذوق حضرات سے شرکت کی پر خلوص استدعاء صدر و اراکین اسکس لائبریری نے کی ہے-

0 تبصرے