ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبارک ہو

ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبارک ہو

گزشتہ دنوں سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو "برٹش نیشنل یونیورسٹی آف کوئین میری امریکہ" سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر ڈاکٹر عبدالحمید انصاری، ڈاکٹر آصف سلیم، جمیل بلیو برڈ اور ارشد محوی صاحبان نے بہ نفس نفیس پہنچ کر ڈاکٹر موصوف کی خدمت میں گلدستہ، شال و تحائف پیش کر کے مبارکباد پیش کی اور اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر عزیز کے لئے اپنے آپ میں ایک بڑا اعزاز ہے- اسی طرح سردار پرائمری اسکول کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے بھی شال و گلدستہ پیش کر کے مبارک باد پیش کی گئی- عیاں رہے کہ ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو گزشتہ دنوں "برٹش نیشنل یونیورسٹی آف کوئین میری، امریکہ" (یونائیٹڈ کنگڈم، یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ) سے ڈاکٹریٹ 
(Doctor of Philosophy - Ph. D - Honoris Cuasa)
کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی ہے- یہ اعزاز غالباً شہر عزیز مالیگاؤں کے کسی فرد کو پہلی بار ملا ہے-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے