جدید مشنری سے لیس ڈاکٹر حمزہ میمن کے مسیحا ڈینٹو کئیر کا پروقار آغاز

جدید مشینوں سے لیس ڈاکٹر حمزہ میمن کے  "مسیحا ڈینٹو کئیر" کا پروقار آغاز

پریس ریلیز:- مورخہ ۳ جولائی ۲۰۲۲ء بروز اتوار صبح ۱۱ بجے، مشاورت چوک، مالیگاؤں پر مسیحا میڈیکل کے پیچھے کشادہ و عریض جگہ پر مسیحا ڈینٹو کئیر، کے نام سے جدید مشنری و آلات سے لیس ڈاکٹر حمزہ میمن (ایم ڈی ایس، اورل سرجن) کے نئے ہاسپٹل کا پروقار آغاز، نور ہاسپٹل کے روح رواں ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کے دست مبارک اور احمد مصطفی مسجد کے امام مولانا امتیاز اقبال کی دعا سے ہوا۔ افتتاحیہ تقریب کی صدارت سابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن الدین شیخ نے کی، جبکہ اسٹیج پر ڈاکٹر شیرین بسپا(ایچ او ڈی ACPM کالج) ڈاکٹر عدنان ہندوستان والا(نیورو لوجسٹ)، ڈاکٹر ماجد (ایم ایس) خورشید احمد راجو گائیڈ (صدر کیمسٹ اسوسی ایشن) ڈاکٹر احتشام دانش صاحبان موجود تھے- اس موقع پر جہاں، ذوہیب (پرنس لیبارٹری) نے ڈاکٹر حمزہ میمن کے تعلیمی سفر پر روشنی ڈالی وہیں ناظم تقریب رضوان ربانی ڈاکٹر موصوف کی شہر و بیرون شہر پیش کیجانے والی خدمات کا احاطہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمزہ میمن نے الله رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہاں تک کے اپنے طبی سفر کو اپنے والدین کی مرہونِ منت قرار دیا۔ آپ نے بتایا کہ چہرے اور جبڑے کی ہڈیوں کے فریکچر، جبڑوں کی گانٹھ، منہ کے کینسر کی تشخیص و سرجری، گٹکھا کھانے سے منہ نا کھلنا، چہرے کی کاسمیٹک سرجری، ہئیر ٹرانسپلانٹ، اسکرو کے ذریعے فکس دانت لگانا اور دانتوں سے جڑی تمام بیماری کا علاج کیا جاتا ہے۔ خورشید احمد راجو گائیڈ، ڈاکٹر شیرین بسپا، ڈاکٹر سعید احمد فیضی و ڈاکٹر حسن الدین شیخ صاحبان نے ڈاکٹر حمزہ میمن، انکے والد عارف میمن و برادران کی کاوشوں کی ستائش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ تقریب میں میمن جماعت کے صدر شریف میمن، ڈاکٹر سہیل(العزیز)، ڈاکٹر گورو ٹھاکرے، ڈاکٹر سید ساجد، ڈاکٹر شاہد پرویز، ڈاکٹر فرحان، ڈاکٹر آفاق، ڈاکٹر اخلاق نزیرہ ایکسرے، ڈاکٹر جاوید شوال کے علاوہ شہر عزیز کے بیشتر ڈاکٹر صاحبان، میڈیکل فیلڈ سے وابستہ شہریان اور بہی خواہاں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ہاسپٹل و جدید مشنری کا معائنہ بھی کیا تقریب کی نظامت رضوان ربانی نے بخوبی نبھائ اور شکریہ بھی ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے