*ملک کے حالات تشویشناک* *اپنی نسلوں کی معاشی و تعلیمی مضبوطی کی فکر اب نہیں تو کب؟**عمران جمیل*

*ملک کے حالات تشویشناک* 
 *اپنی نسلوں کی معاشی و تعلیمی مضبوطی کی فکر اب نہیں تو کب؟*
*عمران جمیل*

   اُدے پور کا جو واقعہ ہوا اُسکی بالخصوص مسلم تنظیموں و نمائندہ شخصیات کی طرف سے مذمت کی گئی..چند برس پہلے راجستھان کے ہی ایک مسلم کی کلہاڑی سے مار مار کر لینچنگ کرنے والے قاتل شمبھو کا جس طرح راجستھان کی زعفرانی تنظیموں نے پھول ہار پہنا کر استقبال کیا تھا  شکر ہیکہ اودے پور کے ان دونوں قاتلوں کی کسی  بھی مسلم تنظیم نے حمایت نہیں کی...  سارے لینچنگ کرنے والے آج تک  گرفتار نہیں ہوے اگر کہیں کوئی گرفتار بھی ہوا تو اُنکی رہائی کے بعد اُن بھیڑیوں کا ستکار کرکے اُنکی حیوانیت کو سراہا گیا... ملک آج بھی معصوم آصفہ کے ساتھ کی گئی حیوانیت کو بھولا نہیں ہے تب بھی آصفہ کے قاتلوں کی حمایت میں سینکڑوں وکیلوں نے مورچہ نکال کر جمہوری اقدار کو شرمسار کیا تھا شکر ہیکہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے راجستھان پولس نے اُدے پور کے اُن دونوں قاتلوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور ہم دیکھیں گے بھی کہ اُن دونوں کو قانون کے مطابق جلد سے جلد قرار واقعی سزا بھی دی جائیگی.. ہم ہر دو طرح کی بربریت کے حمایتی نہیں... *حیرت اُس ویڈیو کو دیکھ کر ہورہی ہے کہ کس طرح بےخوف ہوکر ہتھیاروں کو دکھاتے ہوئے پی ایم تک کو للکارا گیا اس حرکت کی کوئی حمایت نہیں کرسکتا ...غور طلب بات یہ ہیکہ پی ایم کے نظریات سے دنیا واقف ہے.. پی ایم کی سات سالہ حکومت میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سےسب واقف ہیں. پی ایم کی فوج ہے ، ہی ایم کی انٹلی جینس ایجنسیاں ہیں ، پی ایم کے نظریات والوں کی کئی ریاستیں اور وہاں کے سارے منتظم اٌنکے ہیں.. پھر بھی پی ایم کو للکارنا کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے.!* .  بنا مونچھ، بڑی ڈاڑھی، کرتا پاجامہ اور بےخوف انداز دیکھ کر پتہ نہیں کیوں ایسا لگ رہا ہیکہ یہ فعل انجام دینے والوں کی کسی نے برین واشنگ کی ہے.. یا پھر یہ دونوں واقعی شدت پسند جنونی ہیں ویسے بھی کچھ تعجب نہیں کہ اپنے گھر سے بیزار ایسے ہی شدت پسندلوگ تخریبیوں کے آلہ کار نہ بن  سکیں. یا پھر یہ دونوں انتہائی....... ہیں... کیونکہ سات برسوں سے مسلمان انفرادی و اجتماعی طور سے جن جان لیوا مظالم سے جوجھ رہے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے تو کیا یہ دونوں ان مظالم کو نہیں جانتے؟؟ گذشتہ بیس برسوں کے مختلف بم دھماکوں کے مسلم ملزمین کو پندرہ پندرہ برس جیلوں میں سڑا دینا، پچاسوں لینچنگ، صدیق کپن، نجیب، عمر خالد وغیرہ کا حشر یہ سب کیا ان دونوں کو پتہ نہیں ہے.. یقیناً پتہ ہے.. اُسکے باوجود بھی دھڑلے سے ایسا قدم اُٹھانا جس کی وجہ سے پہلے سےمسلمانوں پر تنگ ہوتی زمین اَب مزید تنگ ہوتی جائیگی...کیونکہ اس حلیے میں قتل کرکے ویڈیو وائرل کر کے اَب ایسے ہی حلیے والوں کو کھل کر نشانہ بنایا جائیگا.. یہ حلیہ بہ حیثیت مسلم ہم سب کے لئے لائقِ احترام حلیہ ہے لیکن اسی حلیے میں یوں ببانگ دہل قابلِ مذمت کام انجام دینا اس حلیے کو اختیار کرنے والوں کو مزید مصیبت میں ڈالے گا..  خدا نہ کرے کہ اب ان دونوں کے حلئے کو بنیاد بنا کر مدارس پر قانونی طور سے پابندی لگانے کی مانگ ہونے لگے... یہ بھی ممکن ہیکہ تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو اوردوسرے دین کے داعیوں کو بھی تخریب پسند کہیں نشانہ نہ بنانے لگیں... یہ بھی ممکن ہیکہ اس کے تار پڑوسی ملک سے جوڑ کر اسے بین الاقوامی سازش بتائی جائے... جو بھی ہو  جس فلمی انداز میں اُن لوگوں نے ڈائیلاگ بازی کی ہے وہ تھوڑا اَٹ پٹا سا لگتا ہے... ہمیں تو بَس خدشہ ہیکہ اُن دوکے غلط قدم کی وجہ سے ہزاروں مدارس پر نہ آنچ آے.... اودے پور کے دو قاتلوں کا قدم کوئی اچھا قدم قطعی نہیں کہا جاسکتا .. ان دو کے غلط قدم و خیالات کو پوری قوم کا مزاج سمجھا جانے لگے گا اس بات کےلئے گودی میڈیا پورا زور لگا دے گا... ملک کے حالات نہایت تیزی سے بدل رہے ہیں اَب نہایت سنجیدگی سے ہمیں اپنےاپنے گھروں کی فکر کرکے اپنی نسل کو معاشی و تعلیمی طور مضبوط بنانے کی کوشش کرنا ہے..
عمران جمیل 9325229900

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے