ادارہ نثری ادب کی 196 ویں ماہانہ ادبی نشست میں احمد ایوبی و صادق اسد صاحبان کا استقبال

*ادارہ نثری ادب کی  (196- ویں) ماہانہ ادبی نشست میں احمد ایوبی و صادق اسد صاحبان کا استقبال*

*گذشتہ ۱۸ سال سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 30- جولائی، 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم محمد رضا صاحب (چئیرمین ایم ایس ای اسکول) کی صدارت میں ہوگی- اس ادبی نشست میں مالیگاؤں کے منفرد افسانہ نویس صادق اسد صاحب جنہیں نہرو سینٹر ممبئی میں منعقدہ شام افسانہ پروگرام میں افسانہ خوانی کے لیے مدعو کیا گیا اور احمد ایوبی صاحب جنہیں حال ہی میں جمہور ہائی اسکول کے پرنسپال کا عہدہ تفویض کیا گیا، دونوں صاحبان کا استقبال کیا جائے گا- اس نشست میں بطور مہمان خصوصی سعید پرویز صاحب ہونگے جبکہ، محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، عظمت اقبال، جاوید آفاق، رشید آرٹسٹ اور مجتبیٰ زید صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے- جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-*  
پروپیگنڈہ سیکرٹری 
*رضوان ربانی*
ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے